گورنمنٹ اسکولز کی نجکاری۔

اہلیان ملاں منصور و دیگر اسکولز و اضلاع۔
جیسا کہ آپ لوگوں کے علم میں ہے کہ پورے پنجاب میں اسکول بند ہیں اور اس بندش کی جو وجہ ہے اس سے بھی آپ بخوبی آگاہ ہوں گے کہ یہ ظالم حکومت آپ کے بچوں سے مفت تعلیم کا حق بھی چھیننے جا رہی ہے جس کے بعد آپ کو پرائمری اسکول کی فیس کی مد میں 2000 سے 5000 تک ماہانہ ادا کرنے ہوں گے جبکہ ایلیمنٹری اور ہائی کلاسس کی فیس 6000 سے 10000 تک ہو سکتی ہے۔
ہم اساتذہ اس سلسلے میں بھرپور احتجاج کر رہے ہیں۔لیکن یہاں یہ قابل غور ہے کہ کیا یہ صرف اساتذہ کا مسئلہ ہے ۔ بلکل نہیں جناب ۔ اساتذہ تو گورنمنٹ کے مستقل ملازم ہیں ان کی ملازمت تو کسی نہ کسی صورت چلتی ہی رہے گی۔ اس بات سے کہیں زیادہ اہم آپ کے بچوں کے مستقبل کا سوال ہے کیا ایک غریب بندہ اپنے بچوں کواتنی مہنگی تعلیم دلوا پائے گا؟ اس کا جواب ہے بالکل نہیں۔
تو پھر آپ کو اپنے حق کیلئے نکلنا پڑئے گا احتجاج کا حصہ بن کر اپنے بچوں کی مفت تعلیم کے سلسلہ کو جاری رکھنے میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ورنہ مفت علاج سے تو آپ محروم ہو ہی چکے ہیں اللہ نہ کرے کہ اب اپنے بچوں کی مفت تعلیم سے بھی ہاتھ دھو بیٹھیں۔
از قلم
زاہد افضل ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول ملاں منصور۔

اہلیان ملاں منصور و دیگر اسکولز و اضلاع ۔