سبق آموز۔۔۔! طوفان نوح اور بڑھیا۔ Instructive: flood of Noah and old woman

جب حضرت نوح ؑ کشتی بنا رہے تھے تو ایک مومنہ بوڑھی عورت روز اللہ کے نبی کے پاس اپنی گٹھڑی لے کر آتی اور کہتی ”اے اللہ کے نبی، کب کشتی روانہ ہوگی؟“ حضرت نوح ؑ فرماتے ”ابھی دیر ہے۔“ وہ عورت شام تک بیٹھی رہتی اور پھر اٹھ کر چلی جاتی-
ایک دن حضرت نوح ؑ نے فرمایا کہ اے عورت، جب جانا ہوا تو تمہیں بتا دیا جائے گا۔ یہ عورت واپس چلی گئی اور انتظار کرنے لگی کہ کب نوح بلائیں گے۔ اس دوران عذاب آگیا اور کشتی روانہ ہو گئی لیکن حضرت نوح علیہ السلام نے اس عورت کو نہ بلایا(ظاہری طور پر نوح ؑ کو اس کو بلانا بھلا دیا گیا)-
جب طوفان تھما توایک دن حضرت نوح ؑ کے دل میں محبت اٹھی کہ شہر کو دیکھوں جہاں سے چلا تھا۔ وہاں آئے اور قریب جا کر دیکھا تو ایک جھونپڑی میں دیا جل رہا تھا۔ حضرت نوح ع یہ دیکھ کر چونک گئے کہ روئے زمین پر کوئی ایسا! گھر بھی ہے کہ اتنے عظیم طوفان کے بعد بھی جس میں چراغ جل رہا ہے۔ انہوں نے وہاں تکبیر بلند کی تو وہ عورت سامان لے کر آگئی اور کہنے لگی ”یا نبی اللہ، کیا کشتی تیار ہے چلیں؟“ حضرت نوح ؑ نے حیرت سے اسکو دیکھا اور کہا ” رکو بوڑھیا- کیا تمہیں کچھ بھی پتا نہیں چلا“- وہ کہنے لگی ”یا نبی اللہ، کیا نہیں پتا چلا؟“ کہا: ”اتنا بڑا سیلاب آیا، بارش آئی، تمہیں کچھ بھی پتا نہیں چلا“- بڑھیا کہنے لگی ” یا نبی اللہ، بس ایک دن بادل گرجے تھے اور کچھ ہلکی سی پھوہار پڑی تھی“- حضرت نوح ؑ حیران ہو کر آسمان کی طرف دیکھنے لگے اور کہا ” میرے اللہ، یہ کیا ماجرا ہے؟“ اللہ تعالیٰ نے حضرت نوح ؑ پر وحی بھیجی کہ اے میرے پیارے نبی، اس عورت کے دل میں چونکہ تمھاری محبت تھی اور تم نے اسے پابند کر دیا تھا اور چونکہ تمہارا اس سے وعدہ بھی تھا کہ نجات کی کشتی میں اسے لے جاؤ گے، تب جبکہ تم نے اپنا وہ وعدہ پورا نہیں کیا- لیکن اے نوح ؑ، میں تو تمہارے وعدے کا ذمے دار تھا، اس لیے میں نے اس بڑھیا تک عذاب پہنچنے ہی نہیں دیا۔۔۔
سبحان اللہ العظیم وبحمدہ.!

When Prophet Noah (AS) was building the ark, an elderly believing woman would come to him every day carrying her bundle and ask, “O Prophet of Allah, when will the ark set sail?” Prophet Noah (AS) would reply, “There is still some time.” She would sit there all day and then leave in the evening.

One day, Prophet Noah (AS) said to her, “O woman, when the time comes, you will be informed.” The woman went back and continued waiting for the call. Meanwhile, the punishment arrived, and the ark set sail, but Prophet Noah (AS) forgot to inform the woman (as it was seemingly caused to slip his mind).

After the flood subsided, one day, Prophet Noah (AS) felt a longing to visit the place he had departed from. When he arrived and approached the area, he saw a lamp lit in a small hut. Surprised, he thought to himself, “How could a house remain untouched after such a massive flood?”

He raised the call of Takbeer (Allahu Akbar), and suddenly, the old woman came out with her bundle, saying, “O Prophet of Allah, is the ark ready? Shall we go now?” Prophet Noah (AS), astonished, looked at her and said, “Wait, old woman. Do you not know what happened?”

She asked, “O Prophet of Allah, what happened?” He said, “A massive flood came, rain poured heavily, and you didn’t realize anything?” The old woman replied, “O Prophet of Allah, one day the clouds thundered, and there was a light drizzle. That’s all I noticed.”

Prophet Noah (AS) looked up towards the sky in amazement and said, “O my Lord, what is this mystery?”

Allah revealed to Prophet Noah (AS): “O My beloved Prophet, this woman loved you dearly and was devoted to you. Since you had made a promise to her to take her on the ark and you forgot to fulfil that promise, I, the Lord, ensured that no harm reached her. I spared her from the punishment because of your promise.”

SubhanAllah al-Azeem wa bihamdihi (Glory be to Allah, the Almighty, and Praise be to Him)!