A king was riding on his powerful horse. Suddenly, the horse stumbled for some reason, causing the king to fall off and break his neck. Despite all efforts by royal physicians, they couldn’t heal the king.
Then, one day, a Greek physician came and treated the king so effectively that he recovered. After the treatment, the physician returned to his homeland. Some time later, he visited the king’s kingdom again and was warmly welcomed at the royal court. It was expected that the king would show gratitude and kindness to the physician, but the king behaved as if he didn’t know him, which greatly hurt the physician.
The Greek physician left the king’s court feeling deeply disappointed by the king’s attitude. When he left, he instructed a slave to present some seeds to the king and tell him that they should be crushed and their smoke inhaled for various benefits. The slave presented the seeds to the king and informed him of their benefits. Following the king’s orders, the seeds were crushed and their smoke inhaled, but it caused a powerful sneeze, which restored the king’s neck to its previous condition. The king became furious and ordered his soldiers to arrest the physician, but despite extensive search and effort, the physician couldn’t be found.
The king spent his whole life without ever finding the physician. As Sheikh Saadi (may Allah have mercy on him) said, one should always remember the kindness of a benefactor. Forgetting a benefactor makes one despicable, and it is a divine decree that a despicable person can not find goodness.
ایک بادشاہ اپنے مُنہ زور گھوڑے پر سوار تھا. گھوڑا کسی وجہ سے بدکا تو بادشاہ سر کے بل زمین پر گر گیا اور اس کی گردن کی ھڈی کے مُہرے ہل گئے اب وہ گردن کو حرکت دینے پر بھی قادر نہ رہا. شاہی طبیبوں نے اپنی طرف سے سر توڑ کوششیں کیں مگر وہ بادشاہ کا علاج نہ کر سکے. ایک دن یونان کا ایک حکیم بادشاہ کے پاس آیا اور اس قدر جانفشانی سے علاج کیا کہ بادشاہ ٹھیک ھو گیا۔۔!! علاج کے بعد وہ حکیم اپنے وطن لوٹ گیا۔۔!!
کچھ عرصے بعد وہ دوبارہ بادشاہ کے وطن میں آیا تو سلام کے ارادے سے شاھی دربار میں حاضر ھوا ۔ اب لازم تھا کہ بادشاہ از روئے قدر دانی اس حکیم سے مروت اور مہربانی کا برتاؤ کرتا لیکن بادشاہ ایسے بن گیا جیسے اس حکیم کو جانتا ہی نہ ہو بادشاہ کے اس رویّے سے حکیم بہت سخت رنجیدہ ہوا۔۔!!
یونانی حکیم بادشاہ کے دربار سے باہر آیا تو اس نے ایک غلام کو پاس بلا کر کہا کہ میں تمہیں کچھ بیج دیتا ہوں انہیں بادشاہ کی خدمت میں پیش کرنا اور کہنا کہ یونانی حکیم نے دئیے ہیں۔۔! انہیں دہکتے انگاروں پر ڈال کر ان کی دھونی لی جائے تو بہت فائدہ ہوتا ہے۔۔!
غلام نے وہ بیج بادشاہ کو پیش کر دئیے اور ساتھ میں ان کے فوائد سے بھی آگاہ کیا بادشاہ کے حکم سے فورا دہکتے انگارے پیش کیے گئے مگر جب بیج انگاروں پر ڈال کر بادشاہ نے دھونی لی تو اسے ایک زور دار چھینک آئی جس سے اس کی گردن کے مہرے پھر سے پرانی حالت میں چلے گئے۔۔!!
بادشاہ بہت چیخا چِلّایا سپاہی دوڑائے کہ حکیم کو گرفتار کر کے لاؤلیکن باوجود بہت تلاش و بسیار کوشش کے اس حکیم کا کچھ پتا نہ چلا ساری عمر بادشاہ نے ایسی ہی گزار دی۔۔!!
شیخ سعدی علیہ الرحمہ فرماتے ہیں کہ ہمیشہ محسن کو بھلائی کے ساتھ یاد رکھنا چاہیے۔۔!! احسان فراموش شخص کمینہ ہوتا ہے اور فرمان خداوندی ہے کہ کمینہ شخص بھلائی نہیں پا سکتا۔۔۔!
For more blogs, visit our website https://nzeecollection.com/category/nzs-entertainment/
Indeed true 👍
😊