ایک مرتبہ حضرت عمرؓ نے ایک آدمی کو یہ نصیحت فرمائی : لوگوں میں لگ کر اپنے سے غافل نہ ہو جانا ، کیوں کہ تم سے اپنے بارے میں پوچھا جائے گا لوگوں کے بارے میں نہیں پوچھا جائے گا ۔
ادھر ادھر پھر کر دن نہ گزار دیا کرو، کیوں کہ تم جو بھی عمل کرو گے وہ محفوظ کر لیا جائے گا ۔ جب تم سے کوئی برا کام ہو جایا کرے تو اس کے بعد فوراً کوئی نیکی کا کام کر لیا کرو، کیوں کہ جس طرح نئی نیکی پرانے گناہ کو بہت زیادہ تلاش کرتی ہے اور اسے جلدی سے پالیتی ہے ، اس سے زیادہ ، تلاش کرنے والی میں نے کوئی چیز نہیں دیکھی ۔
بحوالہ: حياة الصحابه من الله باب : 764
السلام وعلیکم صبح بخیر۔
بے شک سلام صبح
😊