چیتا اور گدھے کی جنگل میں بحث ہوگئ چیتا کہتا تھا کہ آسمان نیلا ہے اور گدھا کہتا تھا کہ آسمان کالا ہے دونوں کی آپس میں بحث شروع ہو دونوں ہی اپنی اپنی بات پہ بضد تھے کہ ہم ٹھیک ہیں، جب بات کسی نتیجے پہ نہ پہنچی تو دونوں نے فیصلہ کیا کہ چلو جنگل کے بادشاہ شیر کے پاس جاتے ہیں۔
دونوں شیر کے پاس چلے گئے اور شیر کو مسئلہ بتایا۔ چیتا نے کہا کہ میں کہہ رہا ہوں کہ آسمان نیلا ہے، اور گدھے نے کہا کہ میں کہتا ہوں کہ آسمان کالا ہے اب آپ فیصلہ کرہں کہ کون ٹھیک کہہ رہا ہے اور کون غلط۔
شیر نے فیصلہ گدھے کے حق میں دے دیا اور کہا کہ چیتے کو پنجرے بند کر دو۔ چیتے نے حیرانی سے شیر سے وجہ پوچھی کہ مجھے کیوں سزا دی گئی۔ شیر نے کہا سزا اس بات کی نہیں ہے کہ آسمان کالا ہے یا نیلا اور کون ٹھیک ہے اور کون غلط۔ تمہیں اس لئے سزا دی گئی کہ تم بحث گدھے سے کر رہے ہو۔
#A silent message for all.
السلام وعلیکم صبح بخیر۔