ہر وہ رشتہ جو اپنے “فرائض” نبھائے بغیر
صرف اپنے “حقوق” مانگتا ھے
وہ ہر رشتہ غلط ہے ،خودغرض اور مطلبی ہے
ایسے رشتوں پر اپنا قیمتی وقت اور احساسات ضائع کرنا خود کو اذیت دینے اور مایوس ہونے کے سوا
اور کچھ نہیں
رشتوں میں دونوں طرف سے قربانی دینا اور مخلص ھونا لازم ہے
ہر انسان ، سکون اور خوشی چاہتا ھے جو اُس کا حق بھی ہے اور یہ صرف ایک فریق کی ملکیت نہیں ھونا چاہئیے
خود کو جذباتی سازش کا شکار نہ ہونے دیں
خود غرض لوگ کبھی نہ بدلتے ہیں اور نہ کبھی احساس کرتے ہیں اس جھوٹی امید پر اپنی زندگی کے قیمتی لمحات ضائع مت کریں
اپنی خود داری اور سکون کو ہمیشہ اولین رکھیں
آپ کو بھی خوش اور پرسکون رہنے کا پوراحق ہے۔
السلام وعلیکم صبح بخیر