میسیج آف دی ڈے۔۔۔!

‏دیہاتوں میں ایک کیڑا پایا جاتا ہے جسے گوبر کا کیڑا (گونگٹ) کہا جاتا ہے
اسے گائے بھینسوں کے گوبر کی بو بہت پسند ہوتی ہے
وہ صبح اٹھ کر گوبر کی تلاش میں نکل پڑتا ہے اور سارا دن جہاں گوبر ملے اس کا گولا بناتا رہتا ہے
شام تک اچھا خاصا گولا بن جاتا ہے ﭘﮭﺮ اس گولے کو دھکا دیتے ‏ہوئے اپنی بل تک لے جاتا ہے
لیکن بل پر پہنچ کر اسے احساس ہوتا ہے کہ گولا تو بڑا بنا اور بل کا سوراخ چھوٹا ہے
بہت کوشش کے باوجود بھی گولا بل کے اندر نہیں جا سکتا اور اسے وہیں پر چھوڑ کر اندر چلا جاتا ہے
یہی حال ہمارا ہے ساری زندگی حلال حرام کی تمیز کیے بغیر‏دنیا کا مال و متاع جمع کرنے میں ﻟﮕﮯ ﺭﮨﺘﮯ ﮨﯿﮟ اور جب آخری وقت قریب آتا ہے تو پتہ چلتا ہے کہ یہ سب تو
“ﻗﺒﺮ” میں ساتھ نہیں لے جا سکتے ﺍﻭﺭ ﮨﻢ زندگی بھر کی
کمائی ﮐو حسرت سے دیکھتے ﮨﯽ ﺭﮦ ﺟﺎﺗﮯ ہیں..