گدھا درخت سے بندھا ہوا تھا شیطان آیا اور اسے کھول دیا.
گدھا کھیتوں کی طرف بھاگا اور کھڑی فصل کو تباہ کرنے لگا.
جب کسان کی بیوی نے یہ دیکھا تو اس نے غصے میں گدھے کو مار ڈالا
گدھے کی لاش دیکھ کر گدھے کا مالک بہت غصے میں آگیا اور کسان کی بیوی کو گولی مار دی
کسان اپنی بیوی کی موت سے اتنا مشتعل ہوا کہ اس نے گدھے کے مالک کو گولی مار دی
جب گدھے کے مالک کی بیوی نے اپنے شوہر کی موت کی خبر سنی تو غصے میں اس نے اپنے بیٹوں کو حکم دیا کہ وہ کسان کا گھر جلا دے
بیٹے شام کو گئے اور ماں کے حکم کو پورا کرتے ہوئے کسان کے گھر کو آگ لگا دی یہ سوچ کر کہ کسان بھی گھر میں جل کر مر جائے گا
لیکن ایسا نہیں ہوا
کسان واپس آیا اور گدھے کے مالک کے تینوں بیٹوں اور بیوی کو قتل کر دیا اس کے بعد کسان نے توبہ کرلی اور شیطان کو کوسنے لگا
شیطان نے ناراض ہوتے ہوئے کہا کہ میں نے تو کچھ بھی نہیں کیا صرف گدھے کی رسی کھولی تھی لیکن سب نے رد عمل ظاہر کیا ، رد عمل کے جواب میں اور زیادہ اور شدید رد عمل ظاہر کیا اور اپنے اندر کی خباثت کو باہر آنے دیا
*لہذا اگلی بار جواب دینے ، رد عمل ظاہر کرنے اور کسی سے بدلہ لینے سے پہلے رک جائیں اور ایک لمحے کے لیے سوچیں
کبھی کبھی شیطان ہمارے درمیان صرف گدھا چھوڑ دیتا ہے اور باقی کام ہم خود کرتے ہیں !!
روزانہ ٹی وی چینلز گدھے چھوڑتے ہیں
کوئی گروپ میں ایک گدھا چھوڑ دیتا ہے
کوئی فیس بک پر گدھا چھوڑتا دیتا ہے
آپ اور میں دوستوں کے گروپ میں خاندان اور پارٹی سیاست یا نظریے کے دائرے میں لڑتے رہتے ہیں
یاد رکھیں.
ٹوٹنا آسان ہے ، جڑے رہنا بہت مشکل ہے۔
لڑنا آسان ہے ، درگزر کرنا بہت مشکل ہے. ا
السلام وعلیکم صبح بخیر