مائی ری پاکستانی ڈرامہ آج کل بہت ہٹ جا رہا ہے اس ڈرامے کی کہانی دوسرے ڈراموں سے بہت مختلف ہے۔ اس ڈرامے میں معاشرے کا وہ رنگ دکھایا گیا ہے جس پر زیادہ تر بات نہیں کی جاتی۔
میرے مطابق یہ ایک ایسا ڈرامہ ہے جس میں نا صرف چائلڈ میرج کا ذکر نہیں بلکہ اس میں ایک اور سبق ہے کہ چائلڈ ایجوکیشن کتنی ضروری ہے بچوں کی چھوٹی عمر میں شادی کرنا اتنا برا نہیں جتنا یہ برا ہے کہ ان کو شادی کا مطلب نہ بتایا جائے، ان کو ذمہ داری کے احساس سے محروم رکھا جائے اور ان سے ان کا بچپن، جوانی اور آزاد زندگی جینے کا حق چھین لیا جاۓ۔ اس ڈرامے میں دکھایا گیا ہے کہ لڑکی تو گزارہ کر ہی لیتی ہے ہر مشکل حالات میں لیکن لڑکے کی شادی چھوٹی عمر میں کرنا مطلب یہ کہ اس کی زندگی کو قید کرنا ہے ۔
آگے اس ڈرامے میں دکھایا جاۓ گا کہ فاخر کس طرح عینی کو چھوڑ ے گا اور اس سے دھوکا دینے کی کوشش کرے گا وہ آگے بڑھنا چاہتا ہے لیکن اس کو اپنے اوپر پڑی ذمہ داری قبول نہیں ہے اور اسی وجہ سے وہ سب کچھ چھوڑ کر باہر جانا چاہتا ہے لیکن عینی بہت سمجھدار ہے۔ دیکھتے ہیں آگے چل کر اس ڈرامے کا کیا انجام ہوتا ہے لیکن ARY والوں سے التجا ہے کہ ڈرامے کا اختتام حقیقت پہ مبنی ہو۔
اس ڈرامے کا اختتام کیا ہونا چاہیے اپنی راۓ کا اظہار کمنٹ سیکشن میں کریں ۔