Tag Archives: mayiri

حال میں ہی ایک خوبصورت ڈرامہ مائی ری کا بدترین اختتام کیا گیا، ڈرامہ میں یہ میسیج دیا گیا کہ ایک شادی شدہ لڑکی صرف اسی صورت میں پڑھ لکھ سکتی ہے کامیاب ہوسکتی ہے اگر وہ اپنی شادی ختم کردے۔اور طلاق کی وجہ بھی صرف یہ کہ گھر کے بڑوں نے اپنی مرضی سے چھوٹی عمر میں اسکی شادی کردی تھی ؟ڈرامہ رائیٹرز اور پروڈیوسرز سے گزارش ہے طلاق کا تناسب کتنا بڑھ گیا ہے۔اگر کوئی حساس موضوع چھیڑ ہی دیتے ہیں تو اتنے بے ہودہ اختتام سے اس تناسب کو بڑھانے میں خدارا حصہ نہ ڈالیں 🙏

مائی ری پاکستانی ڈرامہ آج کل بہت ہٹ جا رہا ہے اس ڈرامے کی کہانی دوسرے ڈراموں سے بہت مختلف ہے۔ اس ڈرامے میں معاشرے کا وہ رنگ دکھایا گیا ہے جس پر زیادہ تر بات نہیں کی جاتی۔ میرے مطابق یہ ایک ایسا ڈرامہ ہے جس میں نا صرف چائلڈ میرج کا ذکر نہیں بلکہ اس میں ایک اور سبق ہے کہ چائلڈ ایجوکیشن کتنی ضروری ہے بچوں کی چھوٹی عمر میں شادی کرنا اتنا برا نہیں جتنا یہ برا ہے کہ ان کو شادی کا مطلب نہ بتایا جائے، ان کو ذمہ داری کے احساس سے محروم رکھا جائے اور ان سے ان کا بچپن، جوانی اور آزاد زندگی جینے کا حق چھین لیا جاۓ۔ اس ڈرامے میں دکھایا گیا ہے کہ لڑکی تو گزارہ کر ہی لیتی ہے ہر مشکل حالات میں لیکن لڑکے کی شادی چھوٹی عمر میں کرنا مطلب یہ کہ اس کی زندگی کو…

Read more

2/2
NZ's Corner