It is God who makes the branches of trees empty and then fills them with fruits and flowers.
It is God who brings out the light of the day from the darkness of the night.
It is God who brings out the living from the dead and dead from the living.
Can’t he make for you the impossible to the possible?
You must sow the seed of prayer. Allah brings the idea of supplication into your heart when He wants you to talk to him, and He wants to listen you.
He has a fixed time for everything, and He never ignores the voices that come to His door.
Your Lord is very modest. Spread your hands before him, and he will not return you empty or void.
وہ اللہ رب العزت کی ذات ہی ہے جو شاخوں کو خالی کرتی ہے اور پھر ان شاخوں کو پھلوں اور پھولوں سے بھرتا بھی ہے
وہ اللہ ہی ہے بتاؤ وہ جو رات کے اندھیرے میں سے دن کا اجالا نکالتا ہے۔
وہ اللہ ہی ہے جو زندہ کو مردہ سے اور مردہ سے زندہ کو نکالتا ہے۔
کیا وہ تمہارے لئے ناممکن سے ممکن کے وسیلے پیدا نہیں کر سکتا ؟
دعا کی قبولیت تو پھر یقین کے دھاگے پر ٹکی ہے تم جیسا اللہ رب العزت سے گمان رکھو گے وہ ویسا ہی تم سے پیش آئے گا اور توکل تو یہی ہے کہ راستہ نہ ہو اور تم کہو کہ اللہ رب العزت راستہ بنانے والا ہے۔
تم دعا کا بیج لازمی بوؤ ملخص نیت کی صورت میں اچھے گمان کی صورت میں صبر و امید کی صورت میں تمہارے لئے دعا کی توفیق ہی قبولیت کی سب سے بڑی دلیل ہے۔
اللہ دعا کا خیال تمہارے دل میں لاتا ہی تب ہے جب وہ چاہتا ہے کہ تم اس سے بات کرو اور وہ تمہیں سنے حضرت آدم علیہ السلام کو جب اللہ رب العزت نے جنت سے بےدخل کر دیا تھا تو ان کی ندامت پہ اللہ رب العزت نے انہیں چند کلمات بتائے تھے اور پھر ان کی توبہ قبول کر لی اگر وہ توبہ قبول نہ کرنا چاہتا تو انہیں ان مخصوص کلمات سے غافل رکھتا۔
حضرت یونس علیہ السلام کو مچھلی کے پیٹ میں بھی دعا کی توفیق کس نے دی تھی اللہ رب العزت نے اور پھر رہائی بھی اللہ کے حکم سے ملی۔
بلکل ایسے ہی جب اس نے دعا قبول کرنی ہوتی ہے تو دل میں دعا کا خیال لاتا ہے پھر وہ گفتگو کرتا ہے وہ کبھی تم سے غافل نہیں ہوتا جو درد تم اسے زبان سے کہہ نہیں سکتے وہ اس سے چھپا بھی نہیں سکتے وہ تو تمہارے دل پر قابض ہے تو وہ کیسے نہیں جانے گا کہ میرے بندے کو کیا چیز اتنی تکلیف میں رکھتی ہے۔
یاد رکھو کہ ندامتیں اور صدائیں اللہ رب العزت کو بہت پیاری ہوتی ہیں وہ ان کے جواب لازمی دیتا ہے اس کے پاس ہر کام کا ایک وقت مقرر ہے اور وہ اپنے در پر آئی ہوئی صداؤں کو کبھی نہیں دھتکارتا تمہارا رب بڑا حیا والا ہے اسے اس بات سے بڑی حیا آتی ہے کہ اس کا بندہ اس کے سامنے ہاتھ پھیلائے اور وہ انہیں خالی یا نامراد لوٹا دے۔
For more blogs, visit our website https://nzeecollection.com/category/nzs-entertainment/
Powerful
Thank you 😊
nice
Thanks
Nice.
Thanks 😊
It’s true that God is the beginning and the end, we should trust in him always
Absolutely 💯
سلام صبح
والسلام