Famous writer Ashfaq Ahmad says, “Whoever is blessed with, never be offended by him.” He is walking on grace. If you touch him, you will fly away.
*There is no formula for karma. Find the reason for that karma*.
As far as I can see, whenever I saw someone who was blessed by the Lord, I found him humble. He’s just a straight guy despite all the intelligence. Will not show any cleverly. Will leave way for others . Will not be too angry.
Will speak simply.
I saw every blessed person a sincere one. Who accepts mistakes, Apologizes. Surrenders.
*Whoever has been blessed, I saw him beneficial to others.*
He will do more.
I have seen every gentleman doing favour to others.
Gives more than the right.
*So do a little more kindness than your commitment.*
اشفاق احمد فرماتے ہیں جس پہ کرم ہے، اُس سے کبھی پنگا نہ لینا۔ وہ تو کرم پہ چل رہا ہے۔ تم چلتی مشین میں ہاتھ دو گے، تو اُڑ جاؤ گے۔
کرم کا فارمولا تو کوئی نہیں ۔اُس کرم کی وجہ ڈھونڈو۔
جہاں تک میرا مشاہدہ ہے، جب بھی کوئی ایسا شخص دیکھا جس پر ربّ کا کرم تھا، اُسے عاجز پایا۔ پوری عقل کے باوجود بس سیدھا سا بندہ۔ بہت تیزی نہیں دکھائے گا۔ اُلجھائے گا نہیں۔ رستہ دے دے گا۔ بہت زیادہ غصّہ نہیں کرے گا۔
سادہ بات کرے گا۔
میں نے ہر کرم ہوئے شخص کو مخلص دیکھا ـــ اخلاص والا۔۔۔ غلطی کو مان جاتا ہے۔ معذرت کر لیتا ہے۔ سرنڈر کردیتا ہے۔
*جس پر کرم ہوا ہے ناں، میں نے اُسے دوسروں کے لئے فائدہ مند دیکھا۔*
یہ ہو ہی نہیں سکتا کہ آپ کی ذات سے نفع ہو رہا ہو، اور اللہ آپ کے لئے کشادگی کو روک دے؛ وہ اور کرم کرے گا۔
میں نے ہر صاحبِ کرم کو احسان کرتے دیکھا ہے۔
حق سے زیادہ دیتا ہے۔
اُس کا درجن 13 کا ہوتا ہے، 12 کا نہیں۔
اللہ کے کرم کے پہیے کو چلانے کے لئے آپ بھی درجن 13 کا کرو اپنی زندگی میں۔
*اپنی کمٹمنٹ سے تھوڑا زیادہ احسان کیا کرو۔* نہیں تو کیا ہو گا؟ حساب پہ چلو گے تو حساب ہی چلے گا
دل کے کنجوس کے لئے کائنات بھی کنجوس ہے۔
دل کے سخی کے لئے کائنات خزانہ ہے۔
جب زندگی کے معاملات اَڑ جائیں؛ سمجھ جاؤ تم نے دوسروں کے معاملات اَڑاۓ ہوۓ ہیں۔
آسانیاں دو؛ آسانیاں ملیں گی.
السلام وعلیکم صبح بخیر
For more blogs, visit our website https://nzeecollection.com/category/nzs-entertainment/
Beautiful post
Thanku 😊 🙏