بلاعنوان۔۔۔😃!

بلاعنوان۔۔۔😃!

اایک کنجوس کی حکایت ہے۔
اس کے گھر کوئی مہمان آیا… 😅😅😅
کنجوس نے اپنے بیٹے سے کہا،
“بیٹا، آدھا کلو عمدہ گوشت لے آؤ۔”

بیٹا باہر گیا، اور کافی دیر بعد خالی ہاتھ واپس لوٹا… 😊😊

باپ نے حیرت سے پوچھا،
“گوشت کہاں ہے؟”

بیٹے نے جواب دیا،
“میں قصائی کے پاس گیا اور کہا، جو سب سے عمدہ گوشت ہے تمہارے پاس، وہ دے دو۔
قصائی نے کہا، میں تمہیں ایسا گوشت دوں گا گویا کہ مکھن ہو۔
تو میں نے سوچا، اگر ایسا ہی ہے تو مکھن ہی لے لوں۔”

“پھر میں بقال کے پاس گیا اور کہا، جو سب سے عمدہ مکھن ہے، وہ دے دو۔
بقال نے کہا، میں تمہیں ایسا مکھن دوں گا گویا کہ شہد ہو۔
تو میں نے سوچا، اگر ایسا ہی ہے تو شہد ہی لے لوں۔”

“پھر میں شہد والے کے پاس گیا اور کہا، جو سب سے عمدہ شہد ہے، وہ دے دو۔
شہد والے نے کہا، میں تمہیں ایسا شہد دوں گا گویا کہ بالکل صاف شفاف پانی ہو۔
تو میں نے سوچا، اگر یہی کہانی ہے، تو پانی تو گھر میں پہلے سے موجود ہے۔
اس لیے میں خالی ہاتھ واپس آ گیا…” 😅😅😅

کنجوس باپ فخر سے بولا،
“واہ بیٹے! یہ تم نے واقعی شاطرانہ عقل لڑائی، لیکن ایک نقصان کر دیا۔
وہ یہ کہ ایک دکان سے دوسری دکان جاتے ہوئے تمہاری چپل گِھس گئی ہوگی…”

بیٹے نے بافخر لہجے میں جواب دیا،
“نہیں ابا! ایسا نہیں ہے، میں مہمان کی چپل پہن کے گیا تھا…!”😅
#منقول

Leave a Reply

NZ's Corner