بلاعنوان۔۔۔😅!

بلاعنوان۔۔۔😅!

ایک دوست اپنے دوسرے دوست سے کامیاب شادی کا راز پوچھ رہا تھا۔

دوست نے کہا: “بھائی، سیدھا سا فارمولا ہے کہ ہم نے اپنے اپنے فیصلے کے اختیارات بانٹ رکھے ہیں۔”

“اچھا؟” پہلے دوست نے پوچھا، “وہ کیسے؟”

“بات یہ ہے کہ بڑے اور اہم فیصلے میں کرتا ہوں، اور چھوٹے موٹے فیصلے میری بیوی کرتی ہے۔”

“واہ! کچھ وضاحت تو کر دو،” پہلا دوست ملتجی ہوا۔

“دیکھو یار، چھوٹے موٹے فیصلے مثلاً گاڑی کون سی خریدنی ہے، بچے کون سے سکول میں داخل کروانے ہیں، گھر کا رنگ روغن، فرنیچر کب اور کیسا ہونا چاہیے، میری تنخواہ کہاں کہاں خرچ ہونی چاہیے، مجھے برتن پہلے دھونے چاہییں یا کپڑے وغیرہ وغیرہ یہ سارے چھوٹے فیصلے میری بیوی کرتی ہے، اور میں بالکل اعتراض نہیں کرتا۔”

“اوکے، اور بڑے فیصلے کون سے ہیں جو تم کرتے ہو؟”
پہلے دوست نے پھر استفسار کیا۔

“بڑے فیصلے مثلاً… امریکہ کو عراق پر حملہ کرنا چاہیے یا نہیں، عالمی منڈی میں ڈالر کا ریٹ کیا ہوگا، فلاں کھلاڑی ٹیم میں ہوگا یا نہیں، ملک کا اگلا حکمران کون ہوگا، ان سارے امور پر میری رائے چلتی ہے۔”

“اور ایک مزے کی بات بتاؤں؟”
“کیا؟”
“میری بیوی نے ان معاملات پر کبھی اعتراض نہیں کیا!”

😄😂🤪

پوسٹ اچھی لگے تو لائک اور شیئر ضرور کیجئے۔



Leave a Reply

NZ's Corner