ایک لڑکے کا اپنی کلاس فیلو لڑکی کے ساتھ چکر چل رہا تھا جس کا اس لڑکے کے گھر والوں کو بھی پتہ چل گیا۔ گھر والوں نے اسے سمجھایا کہ اس کام سے باز آجاؤ کل کلاں اگر لڑکی کے گھر والوں کو پتہ چل گیا تو تمھارے ساتھ ساتھ ہمارے لیے بھی مشکلات پیدا ہوں گی۔
گھر والے لڑکے کو بار بار سمجھاتے رہے مگر چونکہ لڑکی بھی لڑکے کیساتھ ملی ہوئی تھی اس لیے وہ ایک کان سے سنتا اور دوسرے کان سے نکال دیتا عشق کا بھوت سوار تھا قصہ مختصر لڑکی کےگھر والوں کو بھی پتہ چل گیا اور ایک دن انھوں نے لڑکے کو پکڑکر خوب درگت بنائی ٹانگیں بازو توڑ دئیے اور اس کے گھر والوں کو پیغام بھیجا کہ اپنے لاڈلے کو اٹھا لے جاؤ۔
گھر والوں نے اسے وہاں سے اٹھایا اور ہسپتال لے گئے اور علاج شروع کرایا۔ کئی دن ٹکوریں ہونے کے بعد جب برخوردار کچھ سننے بولنے کے قابل ہوا تو بڑی بہن نے اسے کہا کہ کتنا عرصہ ہوگیا تجھےسمجھاتےرہے کہ باز آجاؤ برے کام کا نتیجہ برا ہوتا ہے مگر تم ہمارے سمجھانے پر بھی باز نہ آئے،بہن کی ساری باتیں سن کر لاڈلے نے ایک تاریخی جواب دیا:
”تساں اج تک مینوں اونج سمجھایا ای نئیں جیویں مینوں اوہناں نے سمجھایا“
۔
