ہلدی، تیل اور مرچیں بیچنے والے ایک پنساری کے پاس نہایت خوبصورت اور طرح طرح کی بولیاں بولنے والا ایک طوطا تھا۔ سارا دن وہ پنساری کی دکان پر بیٹھا رہتا اور گاہکوں سے مزے مزے کی باتیں کرتا۔
ایک دن ایسا ہوا کہ پنساری کسی کام سے اپنے گھر گیا اور طوطے کو دکان کی نگہبانی کے لیے چھوڑ گیا۔ اچانک ایک بلی چوہے پر جھپٹی تو طوطا اپنی جان بچانے کے لیے ایک طرف اڑا، جس سے تیل کی کپیاں گر گئیں اور دکان میں ہر طرف تیل ہی تیل پھیل گیا۔
جب پنساری واپس آیا تو دیکھا کہ فرش پر تیل کی کپیاں گری ہوئی ہیں اور بہت سا تیل ضائع ہو چکا ہے۔ وہ غصے میں آگیا اور طوطے کی کھوپڑی پر ایسا ہاتھ مارا کہ اس کے سر کے سارے بال جھڑ گئے اور وہ گنجا ہو گیا۔
اپنے بال جھڑ جانے کا طوطے کو ایسا افسوس ہوا کہ جو پہلے بلبل ہزار داستان بنا ہوا تھا، اچانک خاموش ہو گیا، نہ بولتا نہ چلتا۔ پنساری نے اسے منانے اور خوش کرنے کی بہت کوشش کی لیکن وہ ٹس سے مس نہ ہوا۔ پنساری کو طوطے سے بہت محبت تھی اور اس کی خاموشی اس کے لیے ناقابل برداشت بنتی جا رہی تھی۔ اسے اپنی حرکت پر شدید پچھتاوا تھا کہ معمولی سی بات پر اس نے طوطے کو مار دیا۔
اسی غم میں وہ ہر فقیر اور درویش کے آگے نذرانہ پیش کر کے دعا کی درخواست کرتا کہ کسی طرح طوطے کی بند زبان کھل جائے۔ کئی دن گزر گئے مگر طوطا خاموش رہا۔
ایک روز پنساری اسی پریشانی میں اپنی دکان پر بیٹھا تھا کہ ایک درویش خدا مست، صاف سر اور الٹے پیالے کی طرح چمکتی کھوپڑی لیے وہاں سے گزرا۔ طوطے نے جونہی اس گنجے فقیر کو دیکھا تو بے اختیار پکار اٹھا:
“او گنجے فقیر! معلوم ہوتا ہے تُو نے بھی کہیں تیل کی کپی گرائی ہے، جس کی سزا میں تجھے بھی گنجا ہونا پڑا۔”
طوطے کی آواز سن کر اردگرد کے لوگ ہنس پڑے اور کہنے لگے: سبحان اللہ! یہ طوطا بھی اس فقیر کو اپنے جیسا ہی سمجھتا ہے۔
اے عزیز! اس حکایت کا سبق یہ ہے کہ اپنے حالات پر خدا کے پاک بندوں کا قیاس نہ کرو۔ دیکھو، لکھنے میں “شیر” (درندہ) اور “شیر” (دودھ) ایک جیسے نظر آتے ہیں لیکن معنی میں زمین آسمان کا فرق ہے۔ اکثر ایسا ہوتا ہے کہ لوگ خدا کے نیک اور پہنچے ہوئے بندوں کو پہچان نہیں پاتے اور راہ سے بھٹک جاتے ہیں۔
ہماری ہر پوسٹ پر ری ایکٹ کیا کریں
🌹♥️🌸🤲🌼
ری ایکٹ احساس کی علامت ہے۔۔۔ شعور کی۔۔۔ جذبے کی۔۔۔ اخلاق کی۔۔۔ حوصلہ افزائی کی۔۔۔ قدردانی کی۔۔۔ شکریہ کی۔۔۔ باہمی تعلق کی۔۔۔ وفاداری کی۔۔۔ اسے معمولی نہ سمجھیں، سلامت رہیں
بارك الله بكم جميعا
اگر آپ کو یہ تحریر اچھی لگے تو مجھے فالو ضرور کریں
