عام طور پر کہانیوں میں بھیڑیا کو چالاک اور ظالم کے طور پر پیش کیا جاتا ہے، مگر یہ قصہ اس کے بالکل برعکس ہے۔
ایک بار جنگل کے بادشاہ شیر نے ایک بوڑھے بھیڑیے کو اپنی غار کی نگرانی کی ذمہ داری سونپ دی۔ شیر کا خیال تھا کہ بھیڑیا لالچ میں آسانی سے قابو میں آ جائے گا، اس لیے وہ اسے گوشت دے کر خوش رکھتا تھا۔
ایک رات شیر شکار پر چلا گیا۔ اسی دوران ایک لومڑی غار کے قریب آئی اور بھیڑیے سے آہستہ آواز میں کہا: “تم شیر کی خدمت کیوں کر رہے ہو؟ آؤ! غار میں موجود گوشت آپس میں بانٹ لیتے ہیں اور یہاں سے نکل چلتے ہیں۔”
بھیڑیا مسکرا کر بولا: “مجھے گوشت کی بھوک نہیں، بلکہ اس اعتماد کی قدر ہے جو شیر نے مجھ پر کیا ہے۔ اگر آج میں نے بے وفائی کی تو کل پورا جنگل یہی کہے گا کہ بھیڑیا کبھی وفادار نہیں ہو سکتا۔”
سبق: انسان کی عزت اور اس کی ساکھ وقتی خواہشات اور بھوک سے کہیں زیادہ قیمتی ہوتی ہے۔ 🤗
اگر آپ کو یہ تحریر اچھی لگے تو مجھے فالو ضرور کریں۔
