بلاعنوان۔۔۔🙂!

بلاعنوان۔۔۔🙂!

گاؤں کا ایک سادہ سا بندہ بڑے مزے سے مکئی کے گرم گرم، خوشبودار بھٹے کھا رہا تھا۔
ہر دانہ ایسے چبا رہا تھا جیسے کوئی خزانہ مل گیا ہو
اچانک کیا ہوا… ایک سنہری سا دانہ اس کے ہاتھ سے پھسل کر زمین پر گر گیا۔
پاس ہی ایک مرغا کھڑا تھا، جو پہلے ہی اس بندے کو حسرت بھری نظروں سے دیکھ رہا تھا 🐔
جیسے ہی دانہ گرا… مرغا بجلی کی طرح اس پر جھپٹا!
لیکن… 😏
مرغے سے پہلے ہی اس بندے نے “اسپیڈ” دکھائی، جھٹ سے دانہ اٹھایا اور منہ میں ڈال لیا۔
ابھی وہ فاتحانہ مسکراہٹ ہی دے رہا تھا کہ…
⚡ اچانک دانہ اس کی سانس کی نالی میں جا پھنسا!
اب حالت یہ… 😨
سانس بند… آنکھیں باہر… چہرہ لال!
گاؤں والے سمجھے شاید کوئی روحانی کیفیت ہو گئی ہے
وہ بیچارہ شہر کے ایک نہیں، دو نہیں بلکہ کئی ہسپتالوں کے چکر لگاتا رہا…
ہر جگہ ایک ہی جواب:
“بھائی! یہ تو بڑا خطرناک کیس ہے!”
آخر ایک ہسپتال والوں نے کہا:
“ہم علاج تو کریں گے… مگر زندگی کی کوئی گارنٹی نہیں!”
اس نے فوراً کہا:
“بھائی! ویسے بھی جینا مشکل ہو چکا ہے… جو کرنا ہے کر لو!”
اور لکھ کر دے دیا۔
پھر وہ آخری بار گھر والوں سے ملنے گاؤں واپس آیا…
جیسے ہی دروازے سے اندر داخل ہوا…
💥 اچانک ایک زبردست چھینک آئی!!!
اور ساتھ ہی… وہی مکئی کا دانہ “فٹ” سے باہر نکل آیا! 😲
وہ ابھی شکر ادا ہی کر رہا تھا کہ…
پاس کھڑا وہی مرغا بڑے سکون سے آگے بڑھا…
اور آرام سے دانہ اٹھا کر کھا گیا 🐔
جیسے کہہ رہا ہو:
“بھائی! یہ میرا ہی تھا… دیر ہو گئی بس!”
✨ سبق:
دانے دانے پر لکھا ہے کھانے والے کا نام…
کوئی جتنا مرضی زور لگا لے، رزق وہی ملتا ہے جو اللہ نے لکھ دیا ہو۔
یہ میرے مولا کی تقسیم ہے… سبحان اللہ ❤️

Follow for More Amazing stories 🕊️ ❤️

Leave a Reply

NZ's Corner