بلاعنوان

بلاعنوان

ایک لڑکی کافی دیر سے میڈیکل اسٹور کے باہر کھڑی تھی۔ 🙂💁‍♂️

ہاتھ میں پرس…

چہرے پر شرمندگی…

اور بار بار اندر جھانک رھی تھی کہ شاید رش کم ہو جائے۔ 👀

کافی دیر بعد جب اسٹور خالی ھوا تو وہ آہستہ آہستہ اندر گئی۔

کانپتے ہاتھوں سے پرس کھولا…

ایک تہہ کی ہوئی پرچی نکالی…

کاؤنٹر پر رکھی…

اور نظریں جھکاتے ھوئے بولی:

“بھائی صاحب! میں ایک اسکول ٹیچر ھوں، میری منگنی ایک ڈاکٹر سے ھوئی ھے…” 😊

میڈیکل اسٹور والا بھی پوری توجہ سے سننے لگا۔

لڑکی نے شرماتے ہوئے بات مکمل کی:

“آج اُن کا پہلا خط آیا ہھے…”

دکاندار مسکرایا:

“ماشاءاللہ… پھر؟”

لڑکی نے وہ پرچی اس کی طرف بڑھائی اور آہستہ سے بولی:

“ذرا یہ پڑھ کر بتا دیں، اِس میں لکھا کیا ھے؟” 😅

کیونکہ…

ڈاکٹر صاحب کی لکھائی آج بھی صرف میڈیکل اسٹور والوں کی سمجھ میں آتی ھے! 😁🤣🤣

😂 اگر یہ لطیفہ پڑھ کر مسکراہٹ آ گئی ھو تو ایک ایسے دوست کو ضرور مینشن کریں جس کی لکھائی بھی ڈاکٹرز کو ٹکر دیتی ھو! 😄

Leave a Reply

NZ's Corner