بلاعنوان

بلاعنوان

ایک آدمی نے شادی کے بیس سال گزرنے کے باوجود کبھی اپنی بیوی کے ہاتھ کے کھانے یا اس کی کسی بات کی تعریف نہیں کی۔
ایک جمعہ وہ مسجد گیا۔ خطبے میں مولوی صاحب نے نصیحت کی:
“بھائیو! اپنی بیوی کی اچھائیوں اور اس کے کھانے کی تعریف بھی کیا کریں۔ اس سے محبت بڑھتی ہے اور یہ بھی نیکی کا کام ہے۔”
وہ شخص گھر آیا تو حسبِ معمول بیوی نے کھانا سامنے رکھ دیا۔ آج اس نے پہلا لقمہ لیا تو بے اختیار بولا:
“👍سبحان اللہ! کیا ذائقہ ہے! واہ، آج تو مزہ ہی آ گیا!”
پھر ہر دوسرے لقمے کے ساتھ تعریفوں کے پل باندھنے لگا۔
بیوی چند لمحے خاموشی سے اسے دیکھتی رہی۔ پھر اچانک باورچی خانے سے بیلنا اٹھایا اور دھڑام سے اس کے سر پر 😂😂😂😂دے مارا۔
شوہر سر پکڑ کر بولا:
“ارے بیگم! یہ کیا کر رہی ہو؟”
بیوی غصے سے بولی:
“بیس سال میں میرے ہاتھ کے کھانے کی کبھی تعریف نہیں کی… اور آج پڑوسن نے دال کیا بھیج دی، تمہاری تعریفیں ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہیں

Leave a Reply

NZ's Corner