کہا جاتا ہے کہ پرانے زمانے میں عربوں کی شادیوں میں مہمانوں کو روٹی میں گوشت لپیٹ کر پیش کیا جاتا تھا۔
اگر کبھی گوشت کم پڑنے کا اندیشہ ہوتا تو میزبان اپنے قریبی رشتہ داروں اور دوستوں کو صرف روٹی دے دیتا، تاکہ باہر سے آنے والے مہمانوں تک گوشت والی روٹی پہنچ سکے اور کسی کو کمی کا احساس نہ ہو۔
ایک بار ایسا ہی ہوا۔ ایک شخص نے روٹی کھولی تو اس میں گوشت نہیں تھا۔ اس نے فوراً بلند آواز میں کہا:
“ارے بھائی! میری روٹی میں تو گوشت ہی نہیں ہے!”
میزبان نے مسکرا کر جواب دیا:
“بھائی، معاف کرنا… میں نے غلطی سے تمہیں اپنا سمجھ لیا تھا۔”
زندگی میں ہر وہ شخص جسے ہم اپنا سمجھتے ہیں، ضروری نہیں کہ وہ ہمارے راز، کمزوریاں یا عزتِ نفس کی حفاظت بھی کرے۔
کچھ لوگ ہماری پردہ پوشی کرتے ہیں، جبکہ کچھ لوگ موقع ملتے ہی ہماری کمزوری دوسروں کے سامنے بیان کر دیتے ہیں۔
اس لیے تعلقات میں محبت ضرور رکھو، مگر اعتماد ہمیشہ کردار کو پرکھ کر کرو۔
پوسٹ اچھی لگی تو ایک اچھا سا میسج کمنٹ میں ضرور دیں۔ اور پوسٹ کو اپنے دوستوں کے ساتھ لازمی شئیر کریں شکریہ.
