پکا چور

پکا چور

خوبرو جوان بائیک پر جا رہا تھا کہ ایک انکل اور آنٹی پر نظر پڑی جو کافی پریشانی کے عالم میں آتے جاتے لوگوں کی طرف مدد طلب نظروں سے دیکھ رہے تھے۔
نوجوان نے رُک کر پریشانی کی وجہ پوچھی تو کہنے لگے:
“کار لاک ہے اور چابی اندر ہی رہ گئی ہے”
اُن کی بات سُن کر نوجوان کے اندر کا ہیرو جوش میں آیا اور کافی دیر سوچنے کے بعد حل نکالا۔
کار کے دروازے کے شیشے کے اوپر سے ربڑ ہٹایا اور ایک دھاگے کو ڈھیلی گرہ ڈال کے وہاں سے اندر ڈالا اور کافی تگ و دو کے بعد دھاگے کی گرہ کھڑکی کے لاک میں پھنس گئی اس کے بعد جھٹکے سے دھاگہ کھینچا تو لاک کھل گیا۔ نوجوان نے انکل کی طرف شکریہ طلب نظروں سے دیکھا تو انہوں نے بھی شکریہ ادا کیا۔
نوجوان اپنے آپ کو ایک کامیاب ہیرو تصور کرتے ہوئے جانے کے لیے آگے بڑھا تو اسی اثناء میں آنٹی کی دبی آواز سماعت سے ٹکرائی جو اپنے شوہر کو سرگوشی میں کہہ رہی تھی!
“پکا چور لگتا ہے” ۔🤣🤣

Leave a Reply

NZ's Corner