ایک دن گاؤں کے چوہدری صاحب نے سوچا:
> “آج شہر جا کے بڑے لوگوں والا کھانا کھایا جائے!” 😎
سو سیدھے ایک مہنگے سے فائیو اسٹار ہوٹل جا پہنچے۔ 🏨
ویٹر نے مینیو کارڈ سامنے رکھا۔
چوہدری صاحب نے مینیو کھولا۔
پہلا صفحہ انگریزی میں…
دوسرا صفحہ انگریزی میں…
تیسرا بھی انگریزی میں! 😵
اب چوہدری صاحب اپنی کم علمی ظاہر بھی نہیں کرنا چاہتے تھے۔
انہوں نے رعب سے انگلی ایک جگہ رکھی اور بولے:
> “اوئے پُتر! بس ایہہ لے آؤ!” 😏
چند منٹ بعد ویٹر ایک پیالہ لے آیا، جس میں گرم پانی اور ایک لیموں کا ٹکڑا تیر رہا تھا۔ 🍋
چوہدری صاحب نے دل میں سوچا:
> “واہ بھئی واہ! شہر والوں کے سوپ بھی کتنے نفیس ہوتے ھیں!” 😂
انہوں نے لیموں نچوڑا…
چمچ اٹھایا…
اور پورا “سوپ” مزے لے لے کر پی گئے۔ 😋
ویٹر کچھ دیر بعد آیا اور ادب سے پوچھا:
> “سر! کیسا لگا؟”
چوہدری صاحب نے مونچھوں کو تاؤ دیتے ھوئے کہا:
> “مزہ آ گیا!” 😌
> “بس ایک کمی تھی…”
ویٹر حیران ھو کر بولا:
> “وہ کیا، سر؟”
چوہدری صاحب بولے:
> “بوٹیاں بہت چھوٹی چھوٹی تھیں…” 🤔
> “اور ہڈی تو ایک بھی نہیں نکلی!” 🤣🤣
ویٹر نے سر پکڑ لیا اور بولا:
> “سر… وہ سوپ نہیں تھا…”
> “وہ تو ہاتھ دھونے کا پانی تھا!” 😳🤣
🤣 اگر آپ بھی کبھی کسی چیز کو کچھ اور سمجھ بیٹھے ھوں تو ایک 😂 کمنٹ ضرور کریں!
اور یہ پوسٹ اپنے اُس دوست کو بھیجیں جو ہر جگہ خود کو ایکسپرٹ سمجھتا ھے! 😅😆
