😂 انگریزی بہو 😂💁‍♂️

😂 انگریزی بہو 😂💁‍♂️

اسلم صاحب نے پورے گاؤں میں ڈھنڈورا پیٹ دیا تھا کہ اُن کا سپوت، شعیب میاں، سات سمندر پار سے گوری میم بیاہ کر لا رہا ھے۔ 😎😏

چک نمبر 42 میں ایسا جوش تھا جیسے ورلڈ کپ جیت لیا ھو 😂😅

ایئرپورٹ پر آدھا گاؤں استقبال کے لیے پہنچ گیا۔ ڈھول والے کو خاص ہدایت تھی:

“اوئے شیدے! جیسے ھی شعیب کسی گوری کے ساتھ باہر آئے، ایسا دھمال ڈالنا کہ دیواریں ہل جائیں!” 🥁😄

فلائٹ لینڈ ھوئی۔ مسافر باہر آنے لگے۔ اچانک شعیب میاں نمودار ھوئے مگر اکیلے نہیں، ہاتھ میں ایک بڑا سا پنجرہ تھا جس پر مخملی کپڑا پڑا تھا۔ 😳🤔

اسلم صاحب گھبرا کر بولے:

“اوئے شعیب! بہو کہاں ھے؟ کیا واش روم گئی ھے؟”

شعیب نے شرماتے ھوئے پنجرے سے کپڑا ہٹایا۔ اندر ایک بڑا سا ہرا بھرا طوطا بیٹھا تھا، گلے میں ننھی سی ٹائی پہنے۔ 🦜👔

شعیب بولا:
“ابا جی! یہ رھی آپ کی غیر ملکی بہو، اس کا نام لوسی ھے!” 😁🤗

اسلم صاحب کی آنکھیں باہر!
“اوئے کھوتے دیا پُترا، ایہہ تے طوطا اے!” 😡

شعیب نے نہایت سنجیدگی سے جواب دیا:

“ابا جی! محبت رنگ، نسل اور اسپیشیز نہیں دیکھتی۔ 😊🥹

یہ انگریزی بولتی ھے، بحث نہیں کرے گی، اور صرف ہری مرچوں پر گزارا کر لے گی۔ کتنی کفایت شعار بہو لایا ھوں!”

Leave a Reply

NZ's Corner