عربوں کے دلچسپ واقعات میں سے :
“عورتوں کا کہنا نہ مانو “
کہتے ہیں کہ ایک آدمی نے کوئی جرم کیا تو قاضی نے اسے تین سزاؤں میں سے ایک چننے کو کہا:
پہلی سزا: سو پیاز کھانا
دوسری سزا: سو کوڑے کھانا
تیسری سزا: سو دینار ادا کرنا
اس نے اپنی بیوی سے مشورہ کیا تو اس نے کہا:
“پیاز کھا لو، یہ تو شہد کے برابر ہے۔”
آدمی نے پیاز چن لیا، مگر پینسٹھویں پیاز کے بعد اس کی آنکھیں باہر آ گئیں اور اس نے اعلان کیا کہ وہ مزید نہیں کھا سکتا۔
اس نے دوبارہ اپنی بیوی سے مشورہ کیا تو اس نے کہا:
“اگر پیاز نہیں کھا سکتے تو ایک گھنٹے کا درد بہتر ہے روز روز کے درد سے۔”
آدمی نے کوڑے چن لئے ۔
جب کوڑے کی تعداد 72 تک پہنچی تو اس کے گھٹنے کانپنے لگے اور وہ چیخنے لگا:
“بس کرو، میں مزید برداشت نہیں کر سکتا۔”
آخرکار اس نے سو دینار ادا کئے اور کہا کہ وہ گورنر سے ملنا چاہتا ہے۔
اس نے گورنر سے کہا:
“آپ کو وصیت کرتا ہوں کہ میری قبر پر لکھوا دینا:
“جس نے عورتوں کا کہنا مانا، اس نے دوگنی اور تین گنی سزا پائی “۔۔۔۔ !!! 🤣
