🔥😂 سرکاری شلوار اور بھڑوں کا معائنہ! 😂💁

🔥😂 سرکاری شلوار اور بھڑوں کا معائنہ! 😂💁

یہ اُس زمانے کی بات ہے جب دیہات کے زیادہ تر ماسٹر حضرات دھوتی پہنتے تھے۔ 🙂

لیکن سرکار کا حکم تھا:

📢 “ڈیوٹی کے وقت شلوار لازمی!” 👖

اب نوکری بھی بچانی تھی اور دھوتی بھی نہیں چھوڑنی تھی۔ 😅

سو ماسٹر صاحب نے کمال کا حل نکالا۔ 🤓👇

ایک سفید شلوار کلاس کے اندر کیل پر لٹکا دی۔

جیسے ھی خبر ملتی،

😳 “افسر آ رہا ھے!”

بس…

دھوتی اُتری 💨

شلوار چڑھی 👖

اور ماسٹر صاحب لمحوں میں سرکاری ملازم بن جاتے۔ 🤣

مگر ایک مسئلہ ھو گیا 😬👇

مہینوں تک کوئی افسر آیا ھی نہیں۔

شلوار بےچاری کیل پر لٹکی لٹکی دھول کھاتی رھی 😆

پھر ایک دن…

⚡ اچانک افسر معائنہ کرنے آ پہنچا! 🤯💁

ماسٹر صاحب بھاگتے ھوئے کمرے میں گئے 😰🏃 اور جلدی سے شلوار پہنی! 👖💨

ایک ٹانگ…

پھر دوسری ٹانگ…

اور جیسے ھی ناڑا باندھنے لگے…

🐝 بھڑرررررر…!! 😱

پتا چلا…

شلوار کے اندر تو کئی مہینوں سے بھڑوں کی پوری کالونی آباد تھی! 😕🤣

بس پھر کیا تھا، ماسٹر صاحب نے تگنی کا ناچ شروع کر دیا 😆🤣

🐝 ایک طرف بھڑوں کا حملہ 🙅

🔥🏃 دوسری طرف ماسٹر صاحب کی دوڑ 😨🥀

ایسے بھاگے کہ اسکول کے بچے بھی تالیاں بجانے لگے۔ 👏😂

چپڑاسی پانی کی بالٹی لے کر پیچھے اور افسر حیران کھڑا سوچ رہا تھا:

🤔 “یہ اسکول ھے یا اولمپک ٹرائل؟” 😂

آخرکار بھڑوں نے فتح حاصل کر لی اور ماسٹر صاحب نے ہمیشہ کے لیے سرکاری شلوار سے توبہ کر لی۔ 😰🙅

بعد میں کسی نے پوچھا:

“ماسٹر صاحب! معائنہ کیسا رہا؟” 😁😆

ماسٹر صاحب نے لمبی سانس لی اور بولے:

“افسر تو آدھے گھنٹے بعد چلا گیا لیکن بھڑوں کا رزلٹ آج تک میرے جسم پر محفوظ ھے!” 🤕🤣

سبق:
کبھی بھی کپڑوں کو بغیر چیک کیے نہ پہنیں ھو سکتا ھے وہ سرکاری نہیں، بھڑوں کی سرکاری رہائش بن چکی ھو! 🐝🤣

Leave a Reply

NZ's Corner