عالم اور ملاح

عالم اور ملاح



ایک بہت بڑا عالمِ دین کشتی میں بیٹھ کر دریا پار کر رہا تھا۔ 🚤🌊

راستے میں عالم نے ملاح سے پوچھا:

🤓 عالم:
“بھائی! تم نے تاریخ پڑھی ھے؟”

😐 ملاح:
“نہیں جناب!”

عالم نے افسوس سے سر ہلایا:

😂 “اوہو! تم نے تو اپنی آدھی زندگی ضائع کر دی!”

کچھ دیر بعد عالم نے پھر پوچھا:

🤓 “اچھا یہ بتاؤ، جغرافیہ پڑھا ھے؟”

ملاح نے جواب دیا:

😐 “نہیں حضور!”

عالم مسکرایا اور بولا:

😂 “پھر تو تمہاری 75 فیصد زندگی ضائع ھو گئی!”

ملاح خاموش رہا۔ 🤐

لیکن ابھی عالم کی اکڑ ختم نہیں ھوئی تھی! 😂

اچانک…

🌪️ زور دار طوفان آ گیا!

کشتی بری طرح ہچکولے کھانے لگی۔ 🌊😱
پانی کشتی میں داخل ھونے لگا۔

عالم کے تو ہاتھ پاؤں پھول گئے! 😨

ملاح نے فوراً پوچھا:

😳 “جناب! کیا آپ کو تیرنا آتا ھے؟”

عالم نے کانپتے ہوئے جواب دیا:

😭 “نہیں…!”

ملاح نے مُسکرا کر کہا:

😂👇 “جناب! میری تو صرف 75٪ زندگی ضائع ھوئی تھی…”

“لگتا ھے آج آپ کی 100٪ زندگی ضائع ھونے والی ھے!” 🤣🌊

🔥 سبق:
“کتابی علم بُہت ضروری ھے، لیکن زندگی کے عملی ہنر بھی سیکھنے چاہئیں اور سب سے بڑھ کر، اپنے علم پر کبھی غرور نہیں کرنا چاہیے۔”

Leave a Reply

NZ's Corner