ایک پاکستانی اور ایک بھارتی دو دوست تھے۔ ایک دن دونوں گھومتے ہوئے ایک دکان کے پاس جا پہنچے تو بھارتی نے پاکستانی سے کہا کہ تمہیں اپنا کمال دکھاتا ہوں۔ یہ کہہ کر وہ دکاندار کی نظروں میں آئے بغیر دکان سے تین چاکلیٹ چُھپا لے گیا اور باہر آ گیا۔ دونوں دوست آگے چل پڑے تو بھارتی نے فخر سے کہا کہ دیکھا میرا کمال؟ اس مہارت سے چاکلیٹ چُرائے کہ دکاندار نے دیکھا تک نہیں۔ یہ سن کر پاکستانی بولا کہ یہ تو کچھ بھی نہیں، کیا تم اس سے بہتر میرا کمال دیکھنا چاہو گے؟ بھارتی راضی ہو گیا تو پاکستانی نے اسے واپس دکان پر چلنے کو کہا۔
جب دونوں دکان پر پہنچے تو پاکستانی نے دکاندار کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کیا تم میرا جادو دیکھنا پسند کرو گے؟ دکاندار مان گیا تو پاکستانی نے اس سے کہا کہ مجھے ایک چاکلیٹ دو۔ جب دکاندار نے چاکلیٹ دی تو وہ کھا گیا۔ پھر دوسری چاکلیٹ مانگی، دکاندار نے دوسری بھی دے دی تو پاکستانی نے وہ بھی کھا لی۔ پھر تیسری مانگی تو دکاندار نے تیسری بھی دے دی اور پاکستانی نے وہ بھی کھا لی۔
اب دکاندار کو غصہ آ گیا اور چلایا کہ اس میں کون سا جادو ہے؟ تم میری تین چاکلیٹ کھا گئے ہو، اب اس کے پیسے بھی ادا کرو۔ پاکستانی نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ ٹھہرو، اصل جادو تو اب شروع ہوا ہے۔ وہ تینوں چاکلیٹ تمہیں میرے دوست کی جیب میں ملیں گی۔


