بلاعنوان 😂

بلاعنوان 😂

ایک آدمی تلوار لے کر مسجد میں داخل ہوا اور بلند آواز میں بولا:

’’کیا تم میں کوئی سچا مسلمان ہے؟‘‘

ایک بزرگ نے آگے بڑھ کر کہا: ’’ہاں، میں ہوں۔‘‘

وہ آدمی بزرگ کو تلوار کی نوک پر مسجد سے باہر لے گیا، جہاں ان کے قدموں میں ایک بکرا ذبح کیا، اور پھر واپس مسجد میں آ گیا۔ اس کی تلوار سے ابھی تک خون ٹپک رہا تھا۔

اس نے دوبارہ بلند آواز میں اعلان کیا:

’’کیا تم میں کوئی اور سچا مسلمان ہے؟‘‘

یہ سنتے ہی سب لوگ گھبرا گئے۔ ایک شخص نے مولوی صاحب کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: ’’جی، مولوی صاحب ہیں!‘‘

مولوی صاحب کی تو جان ہی نکل گئی۔ گھبرا کر بولے:

’’یہ الو کا پٹھا بکواس کر رہا ہے! میں تو صرف یہ اعلان کرنے آیا تھا کہ پرسوں سے کیبل نہیں آ رہی!‘‘ 😅😅😅
#منقول
اصولوں اور دعوؤں کی بات کرنا آسان ہے، مگر جب آزمائش سامنے آتی ہے تو انسان کی اصل حقیقت ظاہر ہوتی ہے۔

Leave a Reply

NZ's Corner