نجومی چور

نجومی چور

رات کا سنّاٹا چھایا ہوا تھا۔ 😅😅😅
ایک چور آہستہ آہستہ دبے پاؤں ایک گھر میں داخل ہوا۔ کمرے کا دروازہ دھیرے سے کھولا تو اندر مچان پر ایک بوڑھی عورت سو رہی تھی۔ دروازہ چرچرانے کی آواز سے اس کی آنکھ کھل گئی۔

چور گھبرا گیا اور پسینے پسینے ہوکر بوڑھی کی طرف دیکھنے لگا۔ لیکن وہ عورت نہ چیخی نہ شور مچایا۔ آہستہ سے کروٹ لی اور نیند بھری آواز میں بولی،

“بیٹا… شکل سے تو تم کسی اچھے گھرانے کے لگتے ہو۔ یقیناً حالات نے مجبور کرکے اس راستے پر لگا دیا ہے۔ خیر، کوئی بات نہیں۔ الماری کے تیسرے خانے میں ایک تجوری رکھی ہے، اس میں سارا مال ہے۔ تم چپکے سے لے جانا… مگر پہلے ذرا ادھر میرے پاس آؤ، بیٹھو۔ میں نے ابھی ابھی ایک خواب دیکھا ہے، تمہیں سناؤں اور اس کی تعبیر بتا دینا۔”

چور عورت کی نرمی اور شفقت سے بڑا متاثر ہوا۔ چپ چاپ اس کے پاس جا کر بیٹھ گیا۔

بوڑھی نے کہنا شروع کیا،
“بیٹا! میں نے خواب میں دیکھا کہ میں ایک سنسان صحرا میں بھٹک رہی ہوں۔ ایسے میں ایک چیل میرے قریب آئی اور تین بار زور زور سے پکارا: ‘ماجد… ماجد… ماجد!’ پھر اچانک خواب ختم ہوگیا اور میری آنکھ کھل گئی۔ بیٹا! بتاؤ تو اس خواب کی کیا تعبیر ہے؟”

چور سوچ میں پڑ گیا۔ ابھی وہ جواب ڈھونڈ ہی رہا تھا کہ برابر والے کمرے سے بوڑھی کا جوان بیٹا، ماجد، اپنا نام بار بار سن کر جاگ گیا۔ وہ غصے سے اندر آیا اور چور کی خوب مرمت شروع کردی۔

بوڑھی نے اطمینان سے کہا،
“بس کرو ماجد، اب تو یہ اپنے کیے کی سزا پا چکا۔”

چور ہانپتے کانپتے بولا،
“نہ! نہ! مینوں ہور لِتر مار… تاں وئی مینوں یاد روے، میں چور آں، تعبیراں دسنڑ آلاں نجومی نئی!” 🤣😂😹
#منقول

Leave a Reply

NZ's Corner