🔥😂 روای کہتا ھے:
میں انگلینڈ سے پڑھ کر گوجرانوالہ واپس آیا۔
اگلے دن ناشتے پر ابا جی نے پوچھا:
“پُتر! کی پڑھ کے آیا ایں؟”
میں نے بڑے فخر سے کہا:
“ابا جی! میں نے منطق کا علم حاصل کیا ھے!” 😎
ابا جی نے سادگی سے پوچھا:
“اَیدا کی فائدہ اے؟” 🤔
میں نے جوش میں آ کر سامنے پڑے ایک انڈے کی طرف اشارہ کیا اور کہا:
“ابا جی! میں اپنے علم اور منطق سے ثابت کر سکتا ھوں کہ یہ ایک انڈا نہیں بلکہ دو انڈے ھیں!” 😏
پھر میں نے ایسے ایسے دلائل دیے کہ خود مجھے بھی یقین ھو گیا کہ واقعی دو انڈے ھیں۔ 👀
بات ختم کر کے میں فخر سے ابا جی کی طرف دیکھنے لگا کہ اب تو میری عقل کے قائل ھوں گئے ھوں گے۔ 🤓👉
ابا جی نے خاموشی سے میرے سامنے سے وہ انڈا اٹھایا، منہ میں ڈالا اور کھا گئے۔ 🥚😕
پھر میری طرف دیکھ کر بولے:
“چنگا پُتر… فیر ایہہ میں کھا لیندا واں 😕
دوجا جیڑا تُوں ثابت کیتا اے، او تُوں کھا لے!” 🤣🤣🤣
منطق ختم… ناشتہ ختم… اور پروفیسر صاحب بھی ختم! 😂😂


