رانجھا 😃

رانجھا 😃

🔥😂 رانجھا عاشق کم اور بھوکا زیادہ تھا! 😂💯

کہتے ھیں عاشقوں میں رانجھا سب سے بڑا ہڈ حرام عاشق تھا۔ 😜😆

بھابھیاں کھانا نہ دیتیں تو جناب نے تخت ہزارہ چھوڑ دیا اور سیدھا ہیر کے ہاں بھینسوں کے باڑے میں نوکری پکڑ لی۔ 🐃😂

لیکن یہاں بھی عشق سے زیادہ دھیان کھانے پینے پر تھا!

بھینسیں بیلے میں جاتیں اور رانجھا باغ میں جا کر ہیر کے ہاتھ کی بنی چوری پر ہاتھ صاف کرتا۔ 🤣👏

اوپر سے موقع ملتے ھی بھینسوں کا دودھ بھی چوری چھپے پی جاتا۔ 😲🙅

چاچا قیدو کئی بار شکایت لے کر ہیر کے باپ کے پاس پہنچے، مگر رانجھا اپنی چرب زبانی سے ہر بار بچ نکلتا۔ 😂🗣️

اور ہیر بھی کوئی کم نہیں تھی 💃👀

اسے رانجھے سے زیادہ آم پسند تھے! 🥭🤣

ایک دن ہیر نے رانجھا کے حصے کے آم بھی چُوس لیے۔
رانجھا یہ صدمہ ساری عمر نہ بھول سکا۔ 💔🥀🤧

کہتے ھیں آموں کا وہ غم بعد میں اس نے بانسری کے سروں میں گھول دیا۔ 😂🎵

پھر ہیر کو کھیڑے لے گئے!

رانجھا بے چارہ بھوکا رہنے لگا۔
نہ چوری، نہ دودھ، نہ آم 😭🤣

آخرکار بھوک سے تنگ آ کر جوگ اختیار کر لیا اور گھر گھر جا کر کھانا مانگنے لگا۔ 🙂🔫

لوگ سمجھتے رھے:

“رانجھا ہیر کی محبت میں جوگی بنا ھے!” 😍🥀

اصل حقیقت یہ تھی:

“بے چارے کو ہیر کے بعد کھانا کہیں نہیں مل رہا تھا!” 🤣🤣

Leave a Reply

NZ's Corner