آسمانی بلا

آسمانی بلا



آج سے قریباً 𝟐𝟖 لاکھ سال پہلے ایک افریقی بچہ گھوم پھر رہا تھا۔ اچانک سے اُس پر خوفناک بلا جھپٹی اور اُچک کر لے گئی۔ کھوپڑی پر دریافت ہوئے پنجوں کے نشان بتاتے ہیں کہ یہ بلا ہارپی ایگل سے قریباً دوگُنا بڑی اور طاقتور تھی

بلا کا شکار بننے والا بچہ تاونگ چائلڈ کے نام سے مشہور ہے یہ قدیم انسانی نسل 𝑨𝒖𝒔𝒕𝒓𝒂𝒍𝒐𝒑𝒊𝒕𝒉𝒆𝒄𝒖𝒔 𝒂𝒇𝒓𝒊𝒄𝒂𝒏𝒖𝒔 سے تعلق رکھتا تھا۔ اوہائیو یونیورسٹی کی ماہرِ بشریات اسکاٹ مک گرا کے مطابق کھوپڑی پر پائے گئے کھُرچن کے نشان عین ویسے ہیں جیسے کسی عقاب نے پنجے گاڑے ہوں گویا یہ بلا کچھ اور نہیں بلکہ ایک عقاب تھا۔

قدیم زمانے میں دیوقامت عقاب پائے جاتے تھے۔ یہ آج کے عقابوں سے دوگُنا بھاری اور قریباً ڈھائی سے 𝟑 میٹر تک پروں کا پھیلاؤ رکھتے تھے۔ پرواز کے دوران بچے اُٹھانے میں انہیں مشکل پیش نہیں آتی تھی۔ ممکنہ طور پر تاونگ چائلڈ کو دبوچنے والا عقاب کراؤنڈ نسل سے تعلق رکھتا تھا۔ اس کے ہمنوا نیوزی لینڈ میں بھی پرواز کرتے تھے خصوصاً ہاسٹ نسل کے عقاب، جب شکاری بڑے ہوں تو شکار چھوٹا کیسے ہوسکتا ہے…؟ اس کا شکار 𝟒 میٹر اونچے موا پرندے ہوا کرتے تھے۔ موا کا شکار کرنا آسان نہیں تھا چنانچہ یہ بچوں جیسے آسان حدف پر ہاتھ صاف کرجایا کرتا تھا۔ ہاسٹ نسل کے علاوہ ایولورنس اِنکریڈیبِلس اور ٹیراٹورنس وُڈبرنینسس نامی شکاری پرندے بھی موجود تھے۔ امریکی جنگلوں سے لے کر افریقہ کے میدانوں تک ان کا راج تھا۔

بڑے شکاری پرندے ڈائنوسارز کے بعد آج سے ڈھائی کروڑ سال قبل نمودار ہوئے تھے اور 𝟏𝟐 ہزار پہلے معدوم ہوئے جب زمین کو برفانی دور نے آگھیرا، برفانی دور کا انسان کافی طاقتور ہوگیا تھا۔ شکاری اب خود شکار بننے لگا تھا۔ جدید انسانوں نے یا تو ان کا شکار کیا یا پھر ان کے وسائل ختم کردیے تاہم ان کا راج انسانی معاشرے پر ایک گہری چھاپ چھوڑ گیا۔ یہ نسل در نسل منتقل ہوتی کہانیوں کا حصہ بن گیا خصوصاً یونانی اساطیر میں دیوقامت بلاؤں کا ذکر ملتا ہے جو بچے اُٹھا لے جاتی تھیں۔

                                     

Leave a Reply

NZ's Corner