پروگرام تو وڑ گیا! 😆🤣

پروگرام تو وڑ گیا! 😆🤣



ایک شخص اپنے گھر کے روز روز کے جھگڑوں اور پریشانیوں سے تنگ آ کر ایک مشہور بابا جی کے پاس پہنچ گیا۔ 🤕🚶‍♂️

سلام دعا کے بعد بولا:

“بابا جی! گھر میں ہر وقت پریشانیاں ھی پریشانیاں ہیں، کوئی ایسا وظیفہ بتائیں کہ سکون نصیب ھو جائے۔” 😭🙏

بابا جی نے لمبی سانس لی، آنکھیں بند کیں اور بڑے روحانی انداز میں بولے:

“بیٹا! کل اپنے گھر کی ایک مٹھی مٹی لے کر آنا، پھر میں تمہیں تمہارے گھر کے وہ راز بتاؤں گا جو تمہارے وہم و گمان میں بھی نہیں ھوں گے!” 😌💁‍♂️

وہ شخص اگلے دن حاضر ھو گیا۔

بابا جی نے مٹی ہاتھ میں لی، آنکھیں بند کیں، کچھ بڑبڑائے، مٹی پر پھونک ماری اور پھر انتہائی سنجیدہ لہجے میں بولے:

“بیٹا! ہمت کر کے میری بات سننا، تمہارے گھر میں بہت بڑے راز چھپے ھوئے ھیں!”

آدمی گھبرا کر بولا:

“جی بابا جی! اللہ کا نام لے کر بتائیں!” 😥🥀

بابا جی نے کہنا شروع کیا:

“تمہاری بیٹی کا اسکول میں کسی لڑکے کے ساتھ چکر چل رہا ھے!” 😔💃

“تمہارا بیٹا بری صحبت میں پڑ چکا ھے!” 💔🥀

“اور تو اور… تمہاری بیوی بھی تمہیں دھوکہ دے رھی ھے، اس کا تمہارے پڑوسی کے ساتھ چکر چل رہا ھے!” 😳🙅‍♂️

یہ سب سن کر وہ شخص اچانک زور زور سے ہنسنے لگا۔ 🤣🤣

بابا جی غصے سے بولے:

“اوئے! میں تمہیں اتنے بڑے بڑے راز بتا رہا ھوں اور تم ہنس رھے ھو؟ آخر اس میں ہنسنے والی کیا بات ھے؟” 😡🔥

وہ شخص ہنسی روکتے ھوئے بولا:

“بابا جی! اصل میں میں گھر سے مٹی لانا بھول گیا تھا، یہ مٹی تو میں راستے میں آپ کے گھر کے آنگن سے اٹھا کر لایا تھا!” 😁😆

یہ سنتے ھی بابا جی کے چہرے کا رنگ اُڑ گیا! 🤣🤣

Leave a Reply

NZ's Corner