ایک کرنل صاحب غلطی سے کنویں میں جا گرے۔ 😱🕳️
سپاہیوں نے فوراً رسہ کنویں میں پھینکا اور بولے:
“سر! رسہ پکڑیں، ہم آپ کو باہر نکالتے ھیں!” ➰💪
کرنل صاحب نے رسہ پکڑا اور اوپر آنے لگے۔ جیسے ھی سر کنویں سے باہر نکلا، سپاہیوں نے انہیں دیکھتے ھی زور دار سیلیوٹ مارا۔ 🫡🙄
اب کرنل صاحب بھی آخر کرنل تھے! 😎😂
سیلیوٹ کا جواب دینے کے لیے فوراً رسہ چھوڑا، ہاتھ ماتھے پر لگا کر سیلیوٹ مارا اور…
دھڑاممم! 🤣
واپس کنویں میں!
سپاہیوں نے دوبارہ رسہ ڈالا، کرنل صاحب اوپر آئے، پھر سپاہیوں نے سیلیوٹ 🫡 مارا، کرنل صاحب نے جواب میں سیلیوٹ مارا اور۔۔۔
دھڑاممم! 😂
یہ تماشا کئی بار دہرایا گیا۔ 😕👀
آخر ایک عقل مند سپاہی نے کہا:
“سر! ایک کام کرتے ھیں، کسی بریگیڈیئر صاحب کو بلا لیتے ہیں۔ ان کے سامنے ہمیں سیلیوٹ نہیں کرنا پڑے گا!” 🤔💁♂️
بریگیڈیئر صاحب کو بلایا گیا۔ 🫡😳
وہ آئے، رسہ پکڑا اور پوری طاقت سے کرنل صاحب کو کھینچنے لگے۔
کرنل صاحب تقریباً کنویں کے کنارے پہنچ چکے تھے کہ اچانک ان کی نظر بریگیڈیئر صاحب پر پڑ گئی۔
اب کیا تھا!
کرنل صاحب نے فوراً رسہ چھوڑا، سینہ تان کر زبردست سیلیوٹ مارا 🫡😤 اور…
دھڑاممممم! 🤣🤣
ایک بار پھر کنویں میں!
چند بار یہی تماشا دہرایا گیا تو آخر کنویں کے اندر سے کرنل صاحب کی بے بسی بھری آواز آئی:
“خدا کے لیے کسی سویلین کو بلا لو!” 😭😂
“پچھتر سال سے تم لوگ ایک دوسرے کو ھی کھینچ رھے ھو، کبھی کسی عام آدمی کو بھی موقع دے دو” 🤣🤣
سبق: عہدہ جتنا بڑا ھو، سیلیوٹ اتنا ہی مہنگا پڑتا ھے! 🤣


