خسرو پرویز شہنشاہ ایران کے پاس ایک آدمی ایک خوبصورت جانور لے کر آیا۔
خسرو نے خوش ہو کر اسے چار ہزار دینار دئیے۔
خسرو کی بیوی شیریں ایک ذہین اور عقلمند عورت تھی، اس نے بادشاہ کو کہا کہ یہ سراسر فضول خرچی ہے، اس سے چار ہزار واپس لئے جائیں۔
خسرو نے کہا کہ یہ بادشاہ کی شان کے خلاف ہے کہ ایک دفعہ عنایت کر کے واپس لیا جائے۔
شیریں نے ایک ترکیب سوجھی کہ اس سے پوچھا جائے کہ یہ جانور مذکر ہے یا مونث
بادشاہ نے جب اس بندے سے یہ پوچھا تو اس نے کہا کہ یہ نہ مذکر ہے نہ مونث بلکہ مخنث ہے۔
بادشاہ اس کی ہوشیاری سے متاثر ہوا اور اسے جانے دیا جب وہ جانے لگا تو ایک سکہ نیچے گر گیا۔
جب وہ سکہ اٹھانے لگا تو ملکہ نے پھر اعتراض کیا تو بادشاہ نے اسے پوچھا کہ تو کتنا حریص لالچی ہے کہ ایک سکہ بھی نہیں چھوڑ رہا۔
اس آدمی نے جواب دیا کہ جناب یہ رقم آپ کی فرمان سے جاری ہوئی ہے اور اگر میں نہ اٹھاتا تو اس سے آپ کے نام کی توہین ہونی تھی، اس لئے احترام میں سکہ اٹھا لیا۔
خسرو اس کی بات سے بہت خوش ہوا اور اسے مزید چار ہزار سکے انعام میں دے دیے۔


