*بول اب بولتا کیوں نہیں ہے؟*
تانگوں کا دور تھا۔۔۔
ایک تانگے والا بڑی مستی میں تانگہ بھگا رہا تھا کہ اچانک سڑک کے بیچوں بیچ ایک بڑھیا آ گئی، جو مزے سے ایسے چل رہی تھی جیسے سڑک اس کے ابا کی ہو!
تانگے والے نے گھوڑے کی لگام کھینچی اور زور سے چیخا:
*”او مائی! بچ مائی بچ! سائیڈ تے ہو جا!”*
لیکن بڑھیا۔۔۔؟
بڑھیا نے ایک کان سے سنا اور دوسرے سے نکال دیا، اور وہیں ٹہلتی رہی۔
پھر جو ہونا تھا وہی ہوا۔۔۔
*دھڑام!* 💥
بڑھیا تانگے کے نیچے آ گئی!
تھوڑی دیر بعد پولیس والا آ گیا، اس نے تانگے والے کو پکڑ لیا اور غصے سے بولا:
“اوئے بے شرم! تجھے ذرا شرم نہ آئی؟ ایک بیچاری بوڑھی عورت پر تانگہ چڑھا دیا؟ تو نے جان بوجھ کر یہ کام کیا ہے نا؟”
تانگے والا بیچارہ ڈر کے مارے بالکل چپ۔۔۔ منہ سے ایک لفظ بھی نہ نکلا۔
اسے چپ دیکھ کر بڑھیا جو نیچے پڑی تھی، وہ غصے سے اٹھی اور بولی:
*”اوئے بول نا! اب بولتا کیوں نہیں ہے؟ اُس وقت تو بڑا چیخ چیخ کر کہہ رہا تھا…”*
*”بچ مائی بچ! بچ مائی بچ!”*


