تاریخ اس حقیقت کو کھل کر بیان کرتی ہے کہ قیرس جو مذہبی پیشوا تھا اور جسے فتوے دینے کے اختیارات بھی حاصل تھے ذہنی اور جسمانی طور پر پر ایک عیار اور مفاد پرست ملکہ کا کٹھ پتلی بن گیا۔ ملکہ مرتینا نے اسے یہ بھی کہا تھا کہ مصر میں وہ اسے اپنا وزیر اعظم بنائے گی۔ اسقف اعظم وہ تھا ہی …. ملکہ مرتینا نے قیرس کی فطری کمزوریوں کو ابھار کر اس کی دکھتی رگیں اپنی مٹھی میں لے لی تھیں۔ یہ تھے اثرات شراب کے ، حسین و جمیل لڑکیوں کے اور ایک عورت کی زبان کے طلسم کے!
اسی روز قسطنطین نے جرنیلوں اور انتظامیہ کے حاکموں کا اجلاس بلا رکھا تھا۔ اس میں قیرس کو بھی شامل ہونا تھا۔ تاریخ میں آیا ہے کہ قسطنطین کا انداز ہر قل جیسا شاہانہ نہیں تھا۔ اجلاس میں شامل ہونے والے آگئے تو قسطنطین کچھ ڈرا ڈرا سا نظر آتا تھا حالانکہ اس کا انداز اور رویہ کچھ اور ہوا کرتا تھا۔ بہر حال اس کے انداز میں شہنشاہیت کا تاثر نہیں بلکہ تدبر تھا اور اس نے ہمیشہ تدبر ہی سے کام لیا تھا۔
اجلاس میں تمام جرنیل اور شہری حکام حاضر تھے۔ ان میں قسطنطین کے حامی اور اس کے خلاف ملکہ مرتینا کے حامی بھی موجود تھے۔ قسطنطین نے بات مصر کی شکست سے شروع کی۔ اس نے سب سے پہلے یہ الفاظ کہے کہ باہر کے دشمن کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے لیکن اپنے اندر کے دشمن سے اپنی قومی غیرت اور ملک کو بچانا مشکل ہو جاتا ہے۔ اندر کا دشمن باہر کے دشمن سے زیادہ خطر ناک ہوتا ہے۔
میں دلی دکھ کے ساتھ یہ بات زبان پر لاتا ہوں ” قسطنطین نے کہا ہم دو دھڑوں میں تقسیم ہو گئے ہیں۔ اس تقسیم کو روکا جا سکتا ہے لیکن انتہائی خطرناک صورت حال یہ پیدا ہو گئی ہے کہ ہم ایک دوسرے کے دشمن ہو گئے ہیں۔ اس کا نتیجہ ہم سب کے سامنے ہے۔ ہم کمک نہیں بھیج سکے۔ اس کا فائدہ عرب کے ان لوگوں کو پہنچا جنہوں نے آدھا مصر لے لیا ہے۔ اصل متنازعہ تخت و تاج کی وراثت کا ہے۔ میں کہتا ہوں کہ اس متنازعہ کو ابھی الگ رکھ دیں اور سلطنت کا کھویا ہوا وقار بحال کریں”۔
آپ کی حیثیت ایک جرنیل کی ہے ” ملکہ مرتینا کے ایک حامی جرنیل نے کہا “تحت کی وراثت کا کوئی تنازعہ نہیں۔ ملکہ مرتینا کو ہم روم کی ملکہ تسلیم کر چکے ہیں”۔
اس بات پر قسطنطین کے حامی جرنیل بیک وقت بولنے لگے اور ملکہ مرتینا کے حامیوں نے اٹھ کر ہنگامہ بپا کر دیا۔ قسطنطین اور قیرس نے بڑی مشکل سے اس زبانی کلامی ہنگامے پر قابو پایا۔ اس سے اندازہ ہوتا تھا کہ کسی بھی وقت خانہ جنگی شروع ہو سکتی ہے۔ قسطنطین کے چہرے کا رنگ پیلا پڑ گیا تھا۔ اس کا سر ڈولنے لگا جیسے اسے غشی آرہی ہو۔ اس کے جسم میں قوت مدافعت بہت ہی کم ہو چکی تھی۔ قیرس اس کی حمایت میں بولنے لگا۔
شاہ ہر قل نے مقوقس کو ذلیل اور رسوا کر کے جلا وطن کر دیا تھا” قیرس نے کہا جلا وطن صرف اس لئے کیا تھا کہ اس کی باتوں اور حرکتوں سے بغاوت کی بو آتی تھی لیکن میں صاف کہتا ہوں کہ تم سب باغی ہو۔ تم اتنے اونچے رتبوں کے جرنیل اور حاکم ہو اور تم نے خانہ جنگی تک نوبت پہنچا دی ہے۔ یہ شاہی فرمان کے خلاف بغاوت نہیں تو اور کیا ہے …… قسطنطین نے یہ دعوی نہیں کیا کہ یہ روم کا بادشاہ ہے۔ اس نے کہا ہے کہ اس تنازعہ کو ابھی الگ رکھ دیں مگر تم ایک دوسرے کے اس حد تک دشمن بن گئے ہو کہ عقل کی ایک بات کو بھی نہیں سمجھ رہے۔ تمہاری غیرت کہاں گئی که عرب کے مسلمان تم سے شام چھین چکے ہیں اور مصر چھین رہے ہیں اور تم آپس میں لڑ رہے ہو؟ لڑتے رہو ایک دن مسلمان یہاں بھی آجائیں گے اور تم سب ان کے قیدی ہو گے”۔
سب پر خاموشی طاری ہو گئی اور قیرس نے سب پر نگاہیں دوڑائیں اور کچھ دیر
خاموش رہا تھا
میں نہ قسطنطین کی حمایت میں بول رہا ہوں اور نہ ملکہ مرتینا کے حق میں ! قیرس نے ذرا وقفے کے بعد کہا “ہمیں شاہی خاندان کی نہیں بلکہ روم کی عزت و
آبرو عزیز ہونی چاہئے۔ روم کا تخت و تاج ہم سب کا ہے اور یہ ہمارے قومی وقار کی بڑی مقدس علامت ہے۔ سب سے پہلے کمک کی بات کریں جو مصر بہت جلدی چلی جانی چاہئے۔ دلوں سے ذاتی کد رو تیں نکال دو۔
ملکہ مرتینا کا سب سے بڑا حامی تو قیرس خود نتا لیکن آدمی جہاندیدہ اور دور اندیش تھا بات بیچ بیچ کر کر رہا تھا۔ کوئی بھی اس کی نیت پر شک نہیں کر رہا تھا …. وہ ابھی بول ہی رہا تھا کہ دربان اندر آیا اور سیدھا قسطنطین کے پاس گیا۔ اس کے کان میں کچھ کہا تو قسطنطین نے سر ہلا کر کوئی اشارہ کیا۔ دربان باہر نکل گیا اور ایک اور آدمی اندر آیا۔ وہ سیدھا قسطنطین کے پاس گیا اور اس کے ہاتھ میں کچھ دیا۔ یہ کوئی اہم آدمی ہی ہو سکتا تھا ور نہ اس طرح کے اجلاس میں کسی کو اندر آنے کی اجازت اور جرات نہیں ہوتی تھی۔
یہ جو آدمی اندر آیا تھا قاصد تھا جو مصر سے جنرل تھیوڈور کا پیغام لایا تھا۔ قسطنطین پیغام پڑھنے لگا تو اس کا رنگ جو پہلے ہی پیلا پڑ گیا تھا، لاش کی مانند ہو گیا اور پیٹھ پیچھے لگائی جیسے نڈھال ہو گیا ہو ۔ اجلاس کے حاضرین سمجھ گئے کہ یہ پیغام ہے اور کوئی اچھی خبر نہیں آئی۔
تم لوگ آپس میں لڑتے رہو” قسطنطین نے ایسی آواز میں کہا جو بے جان سی تھی اور اس میں ہلکا سا لرزہ بھی تھا “عربوں نے بابلیون اور اس کے گردو نواح کا علاقہ اور جزیرہ روضہ فتح کر لیا ہے۔ جنرل تھیوڈور اور جنرل جارج مسلمانوں کے ساتھ سمجھوتہ کر کے اپنی ساری فوج نکال لائے ہیں …. کیا تم اب بھی کمک نہیں بھیجو “گے؟
مؤرخ لکھتے ہیں کہ پہلی بار کچھ دیر کے لئے تمام جرنیل اور دیگر حکام متفق ہوئے اور مصر کو کمک بھیجنے کا فیصلہ ہوا۔ قسطنطین کا یہ مشورہ بھی قبول کر لیا گیا کہ قیرس اس
کمک کے ساتھ جائے گا۔۔
بابلیون کی فتح کا پیغام قسطنطین تک کچھ دیر سے پہنچا تھا۔ وجہ یہ تھی کہ ایک تو فاصلہ بہت ہی زیادہ تھا اور آگے بحیرہ روم تھا، اس کے آگے بزنطیہ تک پھر خشکی تھی لیکن جرنیل تھیوڈور نے پیغام بھیجا ہی تاخیر سے تھا۔ اسے توقع تھی کہ مصر سے ہی کمک مل جائے گی اور بابلیون پر فوج کشی کر کے وہ شہر مسلمانوں سے واپس لے لے گا اور اس کے بعد بر نظیہ پیغام بھیجے گا لیکن اسے کمک نہ مل سکی کیونکہ مجاہدین اسلام نے کمک کے تمام راستے بند کئے تھے۔
۔ بہر حال جنرل تھیوڈور نے پیغام بھیج دیا۔ بابلیون کی شکست در اصل جنرل تھیوڈور کی شکست تھی جس پر وہ پردہ ڈالے رکھنا چاہتا تھا لیکن یہ ممکن نہ تھا۔
اجلاس میں شریک تمام جرنیلوں اور حاکموں پر سناٹا طاری ہو گیا لیکن فورا ہی سب کی نظریں قسطنطین کی طرف ہو گئیں کیونکہ وہ ایسا نڈھال ہو گیا تھا کہ اس کا سر ایک طرف ڈھلک گیا تھا اور شاید غشی میں چلا گیا تھا۔ قیرس اور دو جرنیلوں نے اسے جاکر دیکھا۔ وہ بے ہوش تو نہیں تھا لیکن اس کی حالت ٹھیک نہیں تھی۔
اسے اندر ہی اندر ایک غم روگ بن کر کھا رہا تھا۔ بابلیون کی شکست کی خبر آخری تنکا ثابت ہوئی۔ یہ کوئی معمولی صدمہ نہیں تھا۔ قسطنطین کو سہارا دے کر اٹھایا گیا۔ کسی نے دربان سے کہا کہ طبیب کو فورا” ساتھ لے آئے۔ قسطنطین کو اس کے سونے والے کمرے میں لے جا کر لٹا دیا گیا۔ ان غموں اور صدموں نے قسطنطین کو ایسی بیماری میں مبتلا کر دیا کہ وہ بات کرنے کے قابل نہ رہا۔ تخت و تاج کے متنازعہ کی باتیں اور مصر کو کمک بھیجنے کے ارادے دھرے رہ گئے۔
قرآن کا ہر ایک فرمان ہر قل اور اس کے شاہی خاندان پر پورا اتر رہا تھا۔ ایک آیت میں اللہ تبارک تعالیٰ کا ارشاد ہے کہ جن لوگوں کے دلوں میں یہ اندیشہ ہے ہی نہیں کہ کبھی ان پر بھی برے دن آئیں گے، ان لوگوں کے اعمال سے نظریں ہٹالو اللہ خود ایک گروہ بھیج کر ان کو ان کے اعمال کا بدلہ دے گا۔ .
دین اسلام کے اس دشمن خاندان نے ، خصوصا” ہر قل نے مصر میں فرعونیت رائج کردی تھی۔ اس نے عیسائیت کے نام پر اپنا مذہب بنا کر نافذ کر دیا تھا اور اسے قتل و غارت کے ذریعے لوگوں سے منوایا تھا۔ مجاہدین اسلام کو یہ خاندان عرب کے بدو کہتا تھا۔ ہر قل نے کبھی سوچا بھی نہیں ہو گا کہ اس کے خاندان پر برے دن بھی آئیں گے۔ اللہ اس کے اعمال دیکھ رہا تھا اور اب اس کی ذات باری نے ایمان والوں کا ایک گروہ بھیج دیا تھا جو اس خاندان کو اعمال بد کا بدلہ دے رہا تھا۔
ملکہ مرتینا کو پتہ چلا کہ قسطنطین کو اس مری حالت میں اجلاس سے لائے ہیں تو وہ اٹھ دوڑی اور قسطنطین کے کمرے میں جاکر پلنگ پر بیٹھی اور دو تین بار اس کا منہ چوم کر
ایسی وارفتگی اور جذباتیت کا اظہار کیا جیسے وہ اس کی سگی ماں ہو۔
اے خدا!” مرتینا نے ہاتھ جوڑ کر آسمان کی طرف کئے اور منہ اوپر کر کے روتی ہوئی آواز میں کہا “میرے بیٹے کو صحت عطا کر دے۔ میری جان لے لے میرے بیٹے کو اچھا بھلا کر دے۔ میں اسے گھوڑے کی پیٹھ پر دیکھوں اور اس کے چہرے پر جوانی کی چمک دیکھوں”۔
طبیب آگیا اور اس نے مرتینا کو وہاں سے اٹھا دیا۔ قسطنطین کی نبض دیکھی پھر اس نے جو معائنہ کرنا تھا کیا اور دوائی تجویز کرنے لگا۔ یہ وہی طبیب تھا جو مرتینا کے ایما پر ہر قل کو علاج کے پردے میں زہریلی دوائیاں دیتا رہا تھا۔
کان کھول کر سن لو طبیب مرتینا نے جذباتی اور کچھ غصیلی آواز میں طبیب سے کہا ”میرے بیٹے کو فورا” صحت یاب کرو ورنہ میں تمہیں جلاد کے حوالے کر دوں گی۔ زندہ رہنے کے لئے چھوڑ نہیں دوں گی۔ اس وقت مجھے اس بیٹے کی زندگی چاہئے”۔
کمرے میں جو چند ایک افراد موجود تھے وہ مرتینا کی یہ وارفتگی دیکھ دیکھ کر حیران ہو رہے تھے۔ اس کی آنکھوں سے آنسو بے جا رہے تھے۔ وہ تو قسطنطین کی دشمن تھی اور چاہتی ہی یہی تھی کہ قسطنطین کو موت اٹھا لے اور اس کا بیٹا ہر قلیوناس تخت پر جلوہ افروز
ہو۔
طبیب نے اپنا تھیلا کھولا اور ایک دو دوائیاں نکال کر جس طرح قسطنطین کو دینی تھیں، اس طرح دیں اور کچھ دوائیاں وہیں چھوڑیں کہ وقفے وقفے سے مریض کو دینی ہیں۔ وہ جانے کے لئے اٹھا، قسطنطین کو تسلی دی کہ وہ جلدی سنبھل جائے گا اور باہر نکل گیا۔ اس کے نکل جانے کے فورا بعد مرتینا یہ کہتی ہوئی باہر نکلی گئی کہ میں اس طبیب کو ایک بار پھر خبردار کر دوں کہ توجہ سے علاج کرے ورنہ میں اسے زندہ نہیں چھوڑوں گی۔
طبیب آہستہ آہستہ جا رہا تھا اور بار بار پیچھے مڑ مڑ کر دیکھ رہا تھا جیسے اسے توقع تھی کہ مرتینا اس کے پیچھے آئے گی۔ مرتینا اسے نظر آگئی۔ طبیب نے اسے دیکھا تو مرتینا نے آنکھوں سے کچھ اشارہ کیا اور طبیب اُس طرف مڑ گیا جس طرف مرتینا کا شاہانہ کمرہ تھا۔ پہلے طبیب اس کمرے میں داخل ہوا پھر مرتینا کمرے میں گئی اور درزارہ اندر –
کیا دے کر آئے ہو؟” مرتینا نے طبیب سے پوچھا ” کیا یہ جلدی صحت یاب ہو جائے گا یا ……
“نہیں!” طبیب نے ہونٹوں پر تبسم لا کر کہا اور دائیں بائیں سر بلا کر کہا۔
روگ نا مراد ہے۔ جگر بری طرح متاثر معلوم ہوتا ہے۔ بڑی ہی محنت سے ٹھیک ہو سکتا ہے لیکن امید کچھ زیادہ نہیں ” تم بتاؤ تم کیا چاہتی ہو ؟”
کیا تم خود نہیں جانتے؟” مرتینا نے کہا “میں وہی چاہتی ہوں جو ہر قل کی بیماری میں چاہا تھا۔ اس کا بھی وہی علاج کرو …. اسے جلدی اس کے باپ کے پاس پہنچا دو۔ اگلے جہان میں باپ اسے تخت پر بٹھائے گا”۔
آج تو میں نے ٹھیک دوائی دی ہے ” طبیب نے کہا “کل سے اس کا وہی علاج شروع کردوں گا جو اس کے باپ کا کیا تھا”۔
لیکن جلدی!” مرتینا نے کہا۔
اتنی جلدی بھی نہیں کہ ہم پکڑے جائیں ” طبیب نے کہا “کچھ دن گزرنے دو۔ اگر جلدی کی تو شک پیدا ہو سکتا ہے۔ تمہاری خواہش پوری کردوں گا لیکن
ذرا سنبھل کر یہ کام کرنے دو۔
ملکہ مرتینا نے اسے سونے کے دو ٹکڑے دیئے۔
یہ تو کافی نہیں!” طبیب نے ہاتھ میں لئے ہوئے سونے کے دونوں ٹکڑوں کو دیکھتے ہوئے کہا۔ “تم جانتی ہو میرا اور کیا انعام ہے”۔
وہ بھی مل جائے گا” مرتینا نے ہونٹوں پر شیطانی مسکراہٹ لا کر کہا۔
رات کو پہلے سے زیادہ خوبصورت انعام بھیج دوں گی”۔
اگر لکھنے میں کوئی غلطی ہو تو اللہ پاک معاف فرمائے آمین ثم آمین ❣️


