چالیس سال

چالیس سال

ایک بار کسی شخص نے ملا نصرالدین سے پوچھا، ’’ملا جی! آپ کی عمر کتنی ہے؟‘‘

انہوں نے جواب دیا، ’’چالیس سال۔‘‘

بات آئی گئی ہو گئی۔ دس سال گزر گئے۔ ایک روز پھر کسی نے ملا جی سے ان کی عمر پوچھی تو انہوں نے بلا جھجک وہی جواب دیا، ’’چالیس سال۔‘‘

اتفاق سے وہاں چند ایسے لوگ بھی موجود تھے جنہوں نے دس سال پہلے بھی ان کا یہی جواب سنا تھا۔ وہ حیران ہو کر بولے، ’’ملا جی! دس سال پہلے بھی آپ نے اپنی عمر چالیس سال بتائی تھی۔ اب بھی چالیس ہی بتا رہے ہیں؟‘‘

ملا نصرالدین نے بڑے اطمینان سے جواب دیا:

’’بالکل! آدمی کو اپنے قول پر قائم رہنا چاہیے، ہر دس سال بعد اپنی بات بدلنا کوئی اچھی بات تھوڑی ہے!‘‘ 😁😁

Leave a Reply

NZ's Corner