ایک دوسرے کو مسلمان یا کافر ہونے کے سرٹیفکیٹ بانٹنا بند کیجیے۔ اللہ کے ہاں ظاہری وضع قطع سے زیادہ نیت اور اخلاص کی اہمیت ہے۔ وہاں سکے نہیں، نیتیں چلتی ہیں۔ وہ بخشنے پر آئے تو ایک سچے شکوے پر بھی بخش دے، اور نہ چاہے تو بڑے بڑے دعوے بھی کسی کام نہیں آتے۔

علاقے کا ایک شخص اپنی حاضر جوابی اور جگتوں کی وجہ سے خاصا مشہور تھا۔ ایک بار مرشد کے پاس بیٹھا عرض کرنے لگا:

’’مُڑ سائیں! تُساں مینوں حج تے گھل دیو، تے کیا ہی بات ہووے!‘‘

مرشد نے جواب دیا:

’’تُوں اوتھے جا کے وی ایہو کُجھ کریسیں۔‘‘

یعنی وہاں بھی جگتیں ہی مارے گا، عبادت وغیرہ کہاں کرے گا!

اس شخص نے التجا کی:

’’مرشد! میں اوس تھاں ایسا کُجھ نہ کریساں۔‘‘

مرشد نے کہا:

’’فیر لکھ کے دے!‘‘

چنانچہ اسی وقت اس سے ایک کاغذ پر حلف نامے کی صورت میں دستخط کروائے گئے کہ وہ وہاں صرف عبادت کرے گا، کوئی فضول بات نہیں کرے گا، کسی کو جگت نہیں مارے گا، اپنے کام سے کام رکھے گا اور حج ادا کرکے واپس آجائے گا۔

اس نے باقی مریدوں کی موجودگی میں خوشی خوشی حلف نامے پر دستخط کردیے۔

مرشد نے ایک مرید سے کہا کہ اسے اپنے ساتھ حج پر لے جاؤ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

حج مکمل ہوگیا۔ سر منڈوانے کی باری آئی تو اس نے سر بھی منڈوا لیا۔ واپسی کا سفر شروع ہوا۔

یہ اُس زمانے کی بات ہے جب حج کا سفر خچروں اور گدھوں پر طے کیا جاتا تھا۔

واپسی کے سفر میں اب وہ سر منڈوائے، گدھے پر بیٹھا اللہ کریم سے راز و نیاز میں مصروف تھا۔ اچانک کہنے لگا:

’’ساڈے علاقے وچ چور جے پھڑیا جاوے تے اوہدی ٹِنڈ کرا کے کھوتے تے بٹھاندے نیں۔ مولا! ہُن ٹِنڈ وی کرا لئی اے تے کھوتے تے وی بیٹھ گئے آں۔ جے ہُن وی جاں بخشی نہ ہوئی تے فیر گل تے نہ بنی نا!‘‘

وہ گدھے پر بیٹھا اپنی دھن میں مست، اللہ سے باتیں کرتا چلا جا رہا تھا۔

کچھ فاصلے پر بیٹھے ایک بزرگ نے اپنے پاس موجود شخص سے پوچھا:

’’یہ کون ہے؟‘‘

اس نے جواب دینا شروع کیا:

’’یہ فلاں فلاں ہے، اپنے علاقے میں جگتوں کی وجہ سے بڑا مشہور ہے۔۔۔‘‘

ابھی اس کی بات مکمل بھی نہ ہوئی تھی کہ بزرگ نے اسے خاموش کرا دیا۔

کہنے لگے:

’’خاموش! اسے بلانا مت۔ یہ اس وقت اُس مقام پر ہے جہاں ہم بھی نہیں پہنچ سکے۔ میں دیکھ رہا ہوں کہ یہ اللہ کے قریب ہے۔ یہ مانگ رہا ہے اور اللہ اسے عطا فرما رہا ہے۔ یہ ایسے انداز میں مانگ رہا ہے کہ اسی لمحے اپنی مراد پا رہا ہے۔‘‘

اللہ کو آپ کی کون سی ادا، کب بھا جائے، یہ آپ خود بھی نہیں جانتے۔ اس لیے اس سے مانگیں، اپنی زبان میں، اپنے انداز میں۔ وہ تمام زبانیں سمجھتا ہے اور ہر انداز، ہر ادا سے واقف ہے۔

ایک دوسرے کو مسلمان یا کافر ہونے کے سرٹیفکیٹ بانٹنا بند کیجیے۔ اللہ کے ہاں ظاہری وضع قطع سے زیادہ نیت اور اخلاص کی اہمیت ہے۔ وہاں سکے نہیں، نیتیں چلتی ہیں۔ وہ بخشنے پر آئے تو ایک سچے شکوے پر بھی بخش دے، اور نہ چاہے تو بڑے بڑے دعوے بھی کسی کام نہیں آتے۔

بس، اپنے رب سے تعلق جوڑیے۔ اس کے دروازے پر حاضری کے لیے کسی خاص زبان، لہجے یا انداز کی پابندی نہیں۔ وہاں دل کی آواز سنی جاتی ہے۔

Leave a Reply

NZ's Corner