Instructive: The strange incident of Hazrat Dawood (peace be upon him) and a widow. سبق آموز: حضرت داؤد علیہ السلام اور ایک بیوہ کا عجیب و غریب واقعہ۔۔


A woman came to the service of Hazrat Dawood (peace be upon him) and said: O Prophet of God! Is God cruel?


Hazrat Dawood (peace be upon him) said: “God Almighty is completely just and fair, He does not oppress anyone even in the slightest degree.”

She said, “Allah did wronged with me.” Hazrat Dawood (peace be upon him) asked what wrong has been done. There is wisdom in everything God does.

She said, “I don’t see wisdom, I feel cruelty.” Then this woman began to tell her story: O Prophet of God! I am a widow, I have three orphans. There are children whom I raise by spinning yarn with my hands. I stay awake all day and sometimes nights to spin yarn. Last day, I wanted to tie my spun yarn in a red cloth and go to the market to sell it. To arrange food and drink for the children from this income, but suddenly a bird pounced on me and took away the piece of red cloth in which I had tied the thread, mistaking it for a piece of meat. Found out. Now, I have nothing to feed my children.


The lady was telling her story to Hazrat Dawood (peace be upon him). Meanwhile, there was a knock at his door. Hazrat Dawood (peace be upon him) granted permission to enter the house. As soon as permission was granted, ten merchants entered one after the other. Each of them had a hundred Dinars in their hands. The merchants said: Prophet of God! Deliver our dinars to their rightful ones.


Hazrat Dawood (peace be upon him) asked: “What is the reason for presenting this wealth to me?”
The merchants replied: “Prophet of God! We were all in a boat. Coincidentally, there was a strong wind. The boat got a hole in one side and water started entering the boat. Death was in front of us. We vowed that if the Lord Almighty saves us from this storm, each person will give a hundred dinars in charity.

The water started entering heat into the boat rapidly. There was nothing from that we could close this hole. Then, we offered the Lord Almighty for our help.

And this happened. From nowhere, a huge bird came hovering over the boat. There was a red packet in its paw. Bird threw it into the boat.

We unwrapped it and caught hold of the bundle, which had a cut thread in it. We immediately closed the hole of the boat with it and threw out the water that had entered in the boat with our hands. After a while, the storm subsided.

We are back from death.
Now this charity money is in your hands, you can give it to whoever you want.
Hearing this story, Hazrat Dawood (peace be upon him) turned towards this widow and said:
“God is doing business for you in the sea, and you are turning him into an oppressor?”
Then he handed over that dinar to this woman and said: “Go and spend it on your childrens” (Majlis al-Nisa).

Moral: God Almighty always has a better plan for us, but we are not able to understand because we don’t have the wisdom.

ایک خاتون خضرت داؤد علیہ السلام کی خدمت میں حا ضر ہوئی اور عرض کیا:اے خدا کے نبی!کیا اللہ ظالم ہے؟


حضرت داؤد علیہ السلام نے فرمایا: رب تعالیٰ تو سراسر عدل انصاف ہے ،وہ ذرابرابر بھی کسی پر ظلم نہیں کرتا۔ اس نے کہا اللہ نے مجھ پر ظلم کیا ہے حضرت داؤد علیہ السلام نے پوچھا کون سا ظلم کیا ہے؟ اللہ کے ہر کام میں حکمت ہوتی ہے۔وہ کہنے لگی مجھے تو حکمت نظر نہیں آتی مجھے تو ظلم لگتا ہے۔

پھر اس عورت نے اپنا قصہ بیان کرنا شروع کیا:اے خدا کے نبی !میں ایک بیوہ عورت ہوں ،میری تین یتیم بچیا ں ہیں ،جن کی پرورش میں اپنے ہاتھ سے سوت کاٹ کاٹ کے کرتی ہوں۔میں دن بھر اور بعض اوقات راتوں کو جاگ کر سوت کاٹتی ہوں۔گزشتہ روزمیں اپنا کاٹا ہواسوت ایک سرخ کپڑے میں باندھ کر اسے بیچنے کے لیے بازار جانا چاہتی تھی تاکہ اس کی آمدنی سے بچیوں کے کھانے پینے کا بندوبست کروں ،لیکن اچانک ایک پرندہ مجھ پر ٹوٹ پڑا اور سرخ کپڑے کا ٹکڑا جس میں مَیں نے سوت باندھ رکھا تھا،اسے گوشت کا ٹکڑاسمجھتے ہوئے لے اڑا۔میں یو نہی حسرت ویاس سے ہاتھ ملتے رہ گئی۔ اب میرے پاس کچھ نہیں کی اپنی بچیوں کو کھانا ہی کھلا سکوں۔


ابھی وہ خاتون حضرت داؤد علیہ السلام سے اپنی داستان بیان کر رہی تھی کہ اتنے میں آپؑ کے دروازے پر دستک ہوئی۔حضرت داؤد علیہ السلام نے آنے والے گھر میں داخل ہونے کی اجازت مرحمت فرمائی۔اجازت ملتے ہی دس تاجر یکے بعد دیگرے اندر داخل ہوئے ،جن میں سے ہر ایک کے ہاتھ میں سو سو دینار تھے۔تاجروں نے عرض کیا : خدا کے نبی ! ہمارے ان دیناروں کو ان کےمستحق تک پہنچادیں۔


حضرت داؤد علیہ السلام نے پوچھا: ’’میرے پاس یہ مال حاضر کرنے کاسبب کیاہے؟‘‘
تاجروں نے جواب دیا:’’خداکے نبی ! ہم سب ایک کشتی میں سوار تھے۔اتفاقاً ایک زور دار آندھی آئی ،کشتی میں ایک جانب سوراخ ہوگیااور پانی کشتی میں داخل ہونا شروع ہوگیا۔ موت ہمیں سامنے نظر آرہی تھی۔ہم نے نذرمانی کہ اگر رب تعالیٰ ہمیں اس طوفان سے نجات دیدے تو ہرشخص سو ،سو دینار صدقہ کرے گا۔اب پانی کشتی میں تیزی سے داخل ہونے لگا۔ہمارے پاس کوئی ایسی چیز نہ تھی ،جس سے اس سوراخ کو بند کر سکیں۔ادھر ہم نے نذرمانی ،ادھر رب تعالیٰ نے ہماری مدد کا بندوبست کر دیا۔ایک بہت بڑا پرندہ منڈلاتا ہواکشتی کے اوپر آگیا۔اس کے پنجے میں ایک سرخ رنگ کی پوٹلی تھی۔اس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوٹلی کشتی میں پھینک دی۔ہم نے لپک کر اس پوٹلی کو پکڑا ،اس میں کاٹا ہوا سوت تھا۔ہم نے فوراًاس سے کشتی کا سوراخ بند کیا اور اس میں داخل شدہ پانی کو ہاتھوں سے باہر پھینکا۔تھوڑی دیر بعد طوفان تھم گیا اور یوں ہم موت کے منہ سے واپس آئے ہیں۔
اب یہ صدقے کی رقم آپ کے ہاتھوں میں ہے،آپ جسے چاہیں ،اسے دے دیں‘‘
یہ قصہ سن کر حضرت داؤد علیہ السلام اس بیوہ عورت کی طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا:
’’پروردگار تیرے لیے بحروبر میں تجارت کر رہا ہے اور تو ہے کہ اس کو ظالم گردان رہی ہے؟‘‘
پھر آپؑ نے وہ دینار اس خاتون کے حوالے کرتے ہوئے فرمایا:’’جاؤ انہیں اپنی بچیوں پر خرچ کرو‘‘(مجالس النسا)

اللہ تعالیٰ ہمارے لیے ہمیشہ بہتر منصوبہ رکھتا ہے، لیکن ہم سمجھ نہیں پاتے کیونکہ ہمارے پاس اتنا شعور نہیں ہے۔

For more blogs, visit our website. https://Nzeecollection.com