بلاعنوان ۔۔۔!

بلاعنوان ۔۔۔!

ایک بھینس 🐃 جنگل میں گھبرائی ہوئ بھاگ رہی تھی

۔جب چوہے 🐀 نے دیکھا تو بولا،
“تو کیوں بھاگ رہی ہے؟”

بھینس 🐃 بولی:
“پولیس 👮‍♂️ جنگل میں ہاتھی 🐘 کا پیچھا کر رہی ہے۔”

چوہا 🐀 بولا،
“لیکن تُو تو بھینس 🐃 ہے۔”

بھینس بولی:
“ہاں لیکن یہ پاکستان ہے، یہاں کورٹ میں یہ ثابت کرنے میں برسوں لگ جائیں گے کہ میں ہاتھی نہیں بھینس ہوں۔”

یہ سن کر چوہا بھی جنگل کی طرف بھاگ نکلا۔
#منقول 😅😅😅

سن 2018ء میں ایک زرعی رقبہ کا فیصلہ سنایا گیا اور زمین ورثاء میں تقسیم کی گئی تھی۔ اندازہ کریں کہ یہ کیس پچھلے 100 سال سے چل رہا تھا، تقسیمِ ہند سے بھی 29 سال پہلے سے۔
ہمارے بھی عدالت میں زمین کے چار کیس چل رہے ہیں۔ امید ہے کہ ہمارے پوتے اپنے بچوں کو وہ زمین دینے میں کامیاب رہیں گے۔ 😅

پاکستان میں اوّل تو انصاف نہیں ملتا،
اگر بنا رشوت کے نکلو… تو انصاف ملتے ملتے انصاف کا متلاشی اللہ کو پیارا ہو چکا ہوتا ہے۔
خدا جانے یہ ملک کب بدلے گا… اور یہ کرپٹ نظام کب زمین بوس ہوگا۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

Leave a Reply

NZ's Corner