ایک صاحب بیگم کے ساتھ کھانا کھانے بیٹھے تو دو تین نوالے کھانے کے بعد بولے:
“یہ آج کیا پکا دیا ھے؟ نہ گوشت گلا ھے، نہ سبزی! مجھ سے تو یہ کھانا کھایا ھی نہیں جا رہا!” 🤔😒
بیگم فوراً بولیں:
“غلطی اپنی اور غصہ مُجھ پر؟ یہ کھانا تو میرے گلے سے بھی نہیں اتر رہا!” 😕😡
شوہر حیران ھو کر بولا:
“میری غلطی؟ کیا کھانا میں نے پکایا ھے؟”
بیگم نے جواب دیا:
“کھانا پکانے کی کتاب آپ ھی تو لائے تھے! میں نے اسی میں لکھی ترکیب سے یہ ڈش بنائی ھے۔”
پھر فخر سے بولیں:
“ترکیب چار آدمیوں کے لیے تھی، لیکن ھم دو تھے، اس لیے میں نے ہر چیز آدھی کر دی…”
شوہر نے کہا:
“اچھا، پھر؟”
بیگم بولیں:
“میں نے احتیاط کی انتہا کر دی، مصالحے آدھے، تیل آدھا، پانی آدھا…”
تھوڑی دیر رک کر فاتحانہ انداز میں بولیں:
“اور پکانے کا وقت بھی آدھا کر دیا! 😎”
شوہر سر پکڑ کر بیٹھ گیا۔ 🤦♂️
بیگم نے آخری وار کیا:
“اب اگر گوشت اور سبزی نہیں گلے تو قصور میرا ھے یا اُس کتاب کا؟”
🤣🤣🤣
سبق:
بحث میں بیوی سے جیتنے کی کوشش کرنا ایسا ھی ھے جیسے آدھا وقت دے کر گوشت گلانے کی کوشش کرنا! 😆
