بلاعنوان۔۔۔!

بلاعنوان۔۔۔!

ایک شخص نے ایک کتے کو قبرستان میں دفن کردیا
لوگوں نے قاضی کے پاس جا کر اس شخص کی شکایت کی
اس شخص کو قاضی کے پاس طلب کیا گیا
قاضی نے غضبناک ہو کر اس سے پوچھا کہ اےبدبخت کیا تو نے ہی قبرستان میں کتے کو دفن کیا تھا ؟
اس شخص نے کہا ہاں کتے کی وصیت تھی سو میں نے پوری کردی
قاضی نے کہا تیرا ستیاناس ہو کتے کو مسلمانوں کے قبرستان میں دفن کر کے اوپر سے میرا مذاق اڑارہے ہو ؟
اس شخص نے کہا قاضی صاحب جلدی نہ کریں میری پوری بات سن لیں مرحوم کتے نے قاضی کے لئے بھی ایک ہزار دینار ھدیہ کرنے کی وصیت کی ہے
قاضی نے کہا اللہ اس فقید المثال کتے پر رحم فرمائے
قاضی کی بات سن کر لوگ حیران رہ گئے
قاضی نے کہا تم حیران کیوں ہو رہے ہو میں نے اس کتے پر کافی غور کیا میں اس نتیجہ پر پہنچا یہ کتا اصحابِ کہف کے کتے کی نسل سے تھا.
پیسہ سوچ کو تبدیل کردیتا ہے
(عربی سے ترجمہ)

Leave a Reply

NZ's Corner