ایک سادہ دل اور ذرا سی وہمی تائی ایک دن شہر جانے کا ارادہ کرتی ہے۔ صبح سویرے دوپٹہ سنبھالتی، تھیلا اٹھاتی اور بس میں بیٹھ کر شہر روانہ ہو جاتی ہے۔ دل مضبوط کر کے بازار میں داخل ہوتی ہے۔
کافی دکانیں دیکھنے کے بعد اُسے ایک مضبوط سی لکڑی کی چارپائی پسند آ جاتی ہے۔ دکاندار بڑی تعریفیں کرتا ہے:
“تائی جی! ایسی چارپائی پورے شہر میں نہیں ملے گی، خالص لکڑی، مضبوط بُنائی!”
تائی بھی تھوڑا بھاؤ تاؤ کرتی ہے، مگر آخرکار پانچ سو روپے میں سودا طے ہو جاتا ہے۔ وہ خوش خوش چارپائی رکشے پر رکھوا کر گاؤں واپس آ جاتی ہے۔
جیسے ہی محلے میں داخل ہوتی ہے، لوگ حیرت سے دیکھنے لگتے ہیں۔ ایک پڑوسی نے پوچھ ہی لیا:
“او تائی! یہ چارپائی کتنے کی لی ہے؟”
تائی نے فخر سے جواب دیا:
“پانچ سو روپے کی لی ہے!”
یہ سن کر پڑوسی نے آنکھیں بڑی کر کے کہا:
“اوہو تائی! اتنی مہنگی؟ آپ کو تو دکاندار نے خوب ٹھگ لیا، لوٹ لیا آپ کو!”
بس جی… تائی تو پہلے ہی تھوڑی وہمی تھی۔ یہ سن کر اس کا چہرہ اتر گیا۔ دل میں سوچنے لگی:
“ہائے ربا! میں تو لٹ گئی! پانچ سو بھی گئے اور بیوقوف بھی بنی!”
غصہ، شرمندگی اور افسوس دل میں بھر کر وہ گھر کے اندر چلی گئی۔
تھوڑی دیر بعد ایک اور محلے دار نے پوچھا:
“تائی! آج کہاں گئی تھی؟”
تائی غصے میں منہ بنا کر بولی:
“اپنی ایسی تیسی کروانے گئی تھی!”
وہ بندہ ہنسی روک نہ سکا اور فوراً بولا:
“تائی! کھاٹ بھی اپنی ساتھ لے کر گئی تھی کیا؟”
منقول
facebookpostシ #frypgシ #viralchallenge #viralpic #iubbwp #shamsurrahmakhan #interesting #Amazing #fun #funny
