بلاعنوان۔۔۔😅!

بلاعنوان۔۔۔😅!

🤷🏻‍♀️بیوی کے آگے اونچی آواز میں نہیں بولنا۔۔۔۔🤣🤦🏻‍♀️
گاؤں کی سادہ لوح عوام۔۔۔۔
چھٹیوں گزارنے گاؤں گئے تو ایک دن انتہائی دلچسپ واقعہ پیش آیا جو کسی کے لیے پریشانی کا باعث تھا اور کسی کے لیے مسکرانے کی وجہ۔۔۔۔۔۔۔
ایک دن اچانک گاؤں میں کہیں سے پاگل کتا آگیا۔ اس نے ایک گدھے کو کان سے کاٹ لیا۔ اب سب لوگ کہنے لگے گدھے کو مار دو یہ بھی پاگل ہو جائے گا۔ اس نے کسی کو کاٹ لیا تو؟؟؟؟
دوپہر کو مالک نے جانوروں کو چارہ ڈالا اور کھیتوں میں سپرے کرنے چلا گیا۔ محلے کی کچھ آنٹیوں نے آدمی کو گدھے کو چارہ ڈالتے ہوئے دیکھ لیا تھا وہ فوراً اس کی بیوی کے پاس ازراہ ہمدردی بتانے پہنچیں کہ تمھارا شوہر گدھے کو چارہ ڈال رہا ہے۔گدھے کو پاگل کتے نے کاٹا ہوا ہے اگر گدھے نے تمھارے شوہر کو کاٹ لیا تو وہ بھی پاگل ہو جائے گا۔ پھر پاگل اور جنونی انسان ہو یا جانور بے اعتبار ہی ہوتا ہے۔
شام ہوئی شوہر تھکا ہارا کھیتوں میں کام کر کے گھر واپس آیا۔ آتے ہی بیوی سے پانی کا مطالبہ کیا۔ بیوی نے ایک گلاس پانی دیا اور پھر لکڑی جلا کر کھانا بنانے بیٹھ گئی۔ اب شوہر نے ایک اور گلاس پانی مانگا بیوی کے نہ سننے پر شوہر نے گلاس اٹھا کر دیوار پر مارا اور غصے سے بولنے لگا۔ بیوی شوہر کا یہ رویہ دیکھ کر پریشان ہوئی اس کے ذہن میں ہمسائیوں کی باتیں آنے لگیں۔ اس نے تھوڑا آگے ہو کر مشکوک نظروں سے شوہر کی طرف دیکھا تو شوہر کی آنکھیں سرخ ہوئی ہوئی تھیں (جو کہ غالباً سپرے کرنے کی وجہ سے تھیں) بیوی چیخیں مارتی ہوئی کمرے میں بھاگی اور اندر سے دروازہ بند کر لیا۔ شوہر بھی پریشانی میں بیوی کے پیچھے بھاگا لیکن بیوی نے ایک نہ سنی اور مسلسل چیخنے اور شور مچانے لگی۔
“اوئے لوکو! بچاؤ میکو میں مردی پی ہاں، میڈیا گھر آلا ہلکایا تھی گیا ہی، میکو بچاؤ”🤭
دیکھتے ہی دیکھتے لوگ جمع ہونے لگ گئے۔ ایک محلے دار نے شور مچاتے ہوئے بولا ” پیلاں کتے تے کھوتے نال نبڑو، فیر ایدا وی علاج کرنے آں”🤔
اگرچہ سیانے کے مشورے پر پہلے کتے کو گولی ماری گئی اور پھر گدھے کو۔۔۔۔😱
یہ سب دیکھ کر آدمی خوفزدہ ہو گیا۔ ادھر بیوی نے پولیس کو فون کر دیا۔ آدمی گھر سے بھاگ نکلا۔
اب آدمی آگے آگے اور گاؤں والے سب پیچھے پیچھے۔ مسجد میں اعلان ہونے لگے۔
” چک اٹھہتر دا اک آدمی ہلکایا تھی گیا اے جے کیں بندے کو نظر آوے تے فوراً پولیس کو اطلاع ڈیوو”🫡
آدمی بھاگتے بھاگتے ایک گاؤں سے دوسرے اور دوسرے سے تیسرے میں پہنچ گیا۔ تھکن سے چکنا چور ہو کر گرنے لگا تو ایک درخت پر چڑھ گیا۔ لوگوں کی بھیڑ ایسے ہی پیچھے بڑھنے لگی۔ مسجد میں پھر اعلان ہوا:
” لوکو! اٹھہتر چک دے اک ہلکے ہوئے آدمی نوں بتیس چک آندیاں دیکھیا گیا اے، جس بھین بھرا نوں دسے فوراً پولیس نوں اطلاع دوے”🤦🏻‍♀️🤭
پھر کچھ دیر بعد اعلان ہوتا ہے:
” لوگو! پولیس آگئی ہے۔ توساں اپنے اپنے گھراں وچ رکو۔ دروازے کھڑکیاں بند رکھو تے گھراں وچ اندھیرا رکھو”🤐😅
ادھر سردی اور تھکن کی وجہ سے آدمی بچارا درخت پر ہی بیٹھا تھک گیا تو زور سے نیچے گرا۔ پھر سے بھاگتے ہوئے ایک گھر دستک دی۔ بوڑھا بزرگ باہر نکلا اور بولا کون ہے؟
آدمی: “اللہ دی قسم بابا میں ہلکایا کے نی ہاں۔ سب سیاپا میری گھر آلی دا پایا ہویا اے”۔🤣
بزرگ نے اسے بٹھایا۔ کھانا پانی دیا تاکہ دیکھ سکے اس پر پاگل کتے کے کاٹے کا اثر کتنا ہے۔ آدمی نے پر اطمینان طریقے سے کھانا کھایا اور بزرگ کا شکریہ ادا کیا۔ اتنے میں مسجد میں ایک اور اعلان ہوا۔۔۔
” لوکو! پولیس ہلکائے کو لبھدی کھڑی ہے، ہلکایا کتا یا کھوتا تاں کند نیں ٹپدا پر بندے دا اعتبار کے نیں، اپنے اپنے گھراں دی رکھوالی کرو، بالاں کو چھت تے سوماو”🤣🤭
اتنے میں پولیس کی ریٹ بزرگ کے گھر پر پڑی اور آدمی وہاں سے بھاگا تو پولیس نے جال پھینک کر اسے پکڑا۔ آدمی کو فوراً تھانہ لے کر گئے اور پھر میڈیکل بھی کروایا گیا تو رپورٹس کے مطابق آدمی بالکل ٹھیک تھا۔ اب پولیس والے بھی بچارے آدمی کو مذاق کریں کہ ” تیری بیوی تجھے مروانا چاہتی ہے”🤷🏻‍♀️
اب گاؤں کے ہر گھر میں مذاق بن گیا۔
“فلاں کی آنکھیں سرخ ہیں وہ پاگل ہلکایا ہو گیا ہے” 😂
” آوے بچ کے رہ تیری بیوی وی پولیس نہ بلالے”🤣
“نہ کاکا نہ۔۔۔۔۔ بیوی دے اگے اوچی آواز وچ نہیں بولنا”🤐🤭😅

Leave a Reply

NZ's Corner