بلاعنوان۔۔۔🙂!

بلاعنوان۔۔۔🙂!

”گھوڑا اور گدھا دونوں اپنے مالک کا سامان اٹھاۓ جا رہے تھے۔ گدھے نے درد ناک آواز میں کہا:

” بھائ گھوڑے ! میرا کچھ بوجھ اٹھا لو ورنہ میں اس بوجھ تلے دب کر مرم جاؤں گا”

گھوڑے نے حقارت اور نفرت سے گدھے کی طرف دیکھا اور کوئ جواب دیئۓ بغیر خاموشی سے چلتا رہا،

تھوڑا فاصلہ طے کرنے کے بعد گدھا واقعی زمین پر گرا اور مر گیا۔

مالک نے جب دیکھا کہ گدھا مر گیا ہے تو اس نے وہ سارا بوجھ گھوڑے پر لاد دیا۔

اب گھوڑے کو پچھتاوا ہوا اور سوچنے لگا کہ میں گدھے کی بات مان لیتا تو نہ گدھا مرتا اور نہ ممجھے سارا بوجھ اٹھانا پڑتا۔“

Leave a Reply

NZ's Corner