تنخواہ ودھے سالانہ۔۔پیٹرول ودھے روزانہ۔۔

تنخواہ ودھے سالانہ۔۔پیٹرول ودھے روزانہ۔۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے ایک پرانا لطیفہ یاد آ گیا…
ایک شخص ٹرین میں سفر کر رہا تھا۔ ہر اسٹیشن پر اترتا، اگلے اسٹیشن کی نئی ٹکٹ لیتا اور پھر اسی ٹرین میں بیٹھ جاتا۔
ساتھ بیٹھے مسافر نے حیران ہو کر پوچھا: “بھائی! جہاں جانا ہے، وہاں تک کی ایک ہی ٹکٹ کیوں نہیں لے لیتے؟”
اس نے جواب دیا: “ڈاکٹر نے لمبا سفر کرنے سے منع کیا ہے، اس لیے تھوڑا تھوڑا سفر کرتا ہوں!”
لگتا ہے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے معاملے میں بھی کچھ ایسا ہی نسخہ اپنایا گیا ہے۔
پہلے ایک ساتھ بڑا اضافہ ہوتا تھا تو لوگ شور مچاتے تھے، اب شاید سوچا گیا ہے کہ ایک ساتھ بڑا جھٹکا دینے کے بجائے، روز تھوڑا تھوڑا اضافہ کر دیا جائے۔
سفر بھی وہی… خرچ بھی وہی… بس جھٹکے چھوٹے چھوٹے!😀

Leave a Reply

NZ's Corner