سبق آموز۔۔۔! بادشاہ اورعقلمند شخص۔! Instructive:A king and a wise man


The king of a state made a strange announcement that tomorrow morning when the main gate of my palace will be opened, then whoever touches anything in the palace will be his.

People started talking we will touch everything.
Some people said, “I will touch gold, some silver, some precious jewels, some horses, some elephants, some people were talking about touching milk cows.”

The main door opened, and everyone ran for their favourite things. Everyone was in a hurry that I should touch my favourite things first so that that thing would be mine forever.

The king sat in his place. was watching and smiling at the running around him.

At the same time, a person from the crowd started moving towards the king, and slowly walking towards the king, he touched the king. As soon as he touched the king, the king became his, and everything of the king also became his.

As the king gave opportunity to these people and these people made mistakes.

In the same way, the owner of the whole world also gives us all opportunities every day, but we blind people of intellect also make mistakes every day.


We people do not consider why the owner of the world should not be found. If the owner becomes ours, then everything created by him will also be ours.


ایک ریاست کے بادشاہ نے یہ اعلان کروا دیا کہ کل صبح جب میرے محل کا مرکزی دروازہ کھولا جائے گا تب جس شخص نے بھی محل میں جس چیز کو ہاتھ لگا دیا وہ چیز اس کی ہو جائے گی.اس اعلان کو سن کر سب لوگ آپس میں بات چیت کرنے لگے کہ میں تو سب قیمتی چیز کو ہاتھ لگاؤں گا.


کچھ لوگ کہنے لگے میں تو سونے کو ہاتھ لگاؤں گا، کچھ لوگ چاندی کو تو کچھ لوگ قیمتی زیورات کو، کچھ لوگ گھوڑوں کو تو کچھ لوگ ہاتھی، کچھ لوگ دودھ دینے والی گائے کو ہاتھ لگانے کی بات کر رہے تھے.جب صبح محل کا مرکزی دروازہ کھلا اور سب لوگ اپنی اپنی من پسند چیزوں کے لئے دوڑے.سب کو اس بات کی جلدی تھی کہ پہلے میں اپنی من پسند چیزوں کو ہاتھ لگا دوں تاکہ وہ چیز ہمیشہ کے لئے میری ہو جاے.بادشاہ اپنی جگہ پر بیٹھا سب کو دیکھ رہا تھا اور اپنے آس پاس ہو رہی بھاگ دوڑ کو دیکھ کر مسکرا رہا تھا.

اسی وقت اس بھیڑ میں سے ایک شخص بادشاہ کی طرف بڑھنے لگا اور آہستہ آہستہ چلتا ہوا بادشاہ کے پاس پہنچ کر اس نے بادشاہ کو چھو لیا.بادشاہ کو ہاتھ لگاتے ہی بادشاہ اس کا ہو گیا اور بادشاہ کی ہر چیز بھی اس کی ہو گئی.جس طرح بادشاہ نے ان لوگوں کو موقع دیا اور ان لوگوں نے غلطیاں کیں.

ٹھیک اسی طرح ساری دنیا کا مالک بھی ہم سب کو ہر روز موقع دیتا ہے، لیکن افسوس ہم عقل کے اندھےلوگ بھی ہر روز غلطیاں کرتے ہیں.ہم اللہ کوحاصل کرنے کی بجائے اللہ کی بنائی ہوئی دنیا کی چیزوں کی آرزو کرتے ہیں.لیکن کبھی بھی ہم لوگ اس بات پر غور نہیں کرتے کہ کیوں نہ دنیا کے بنانے والے مالک کو پا لیا جائے.اگر مالک ہمارا ہو گیا تو اس کی بنائی ہوئی ہر چیز بھی ہماری ہو جائے گی۔

For more blogs, visit our website https://nzeecollection.com/category/nzs-entertainment/