شوہر کی لگام 😁

شوہر کی لگام 😁

شادی کے بعد شوہر کی “دم” کتے کی مانند ٹیڑھی ہوجاتی ہے.. لیکن بیوی اگر عقلمند ہو تو سیدھی بھی ہوسکتی ہے.. کل دکان پر پانچ خواتین آئیں..
سنیں ہمیں نئے ڈیزائن کی چوڑیاں دکھادیں.. میں نے کچھ نئے ڈیزائن کی چوڑیاں ان کے سامنے رکھ دیں.. ایک خاتون مجھے دیکھ کر مسکرائی..
واہ.. جناب آپ تو بالکل ہمایوں سعید لگ رہے ہیں.. اس کی یہ بات سن کر مارے خوشی کے میرے دونوں پاؤں “تھرکنے” لگے.. کالر کھڑے ہوگئے..
بالوں پر ہاتھ “پھیرنے” لگا.. یہ دیکھ کر دوسری آگے بڑھی.. نہیں باجی مجھے تو یہ فہد مصطفیٰ لگ رہے ہیں..دوسری والی نے تو میرا
دو بوتل خون بڑھادیا.. میرے “انگ انگ” میں بجلی دوڑنے لگی.. فیروز خان کو چار عدد کولڈرنک لانے کا کہا.. میں بجلی دوڑنے کے مزے
لے ہی رہا تھا.. کہ تیسری والی حسینہ مسکراتے ہوئے بولی.. جناب کیا “ڈیشنگ” پرسنالٹی ہے آپ کی.. اگر آپ “بالی ووڈ” چلے جائیں..
سلمان خان کیا سارے خانوں کی چھٹی ہوجائے.. میں تو آپ کے اسٹائل کی دیوانی ہوگئی ہوں.. اس کی بات سن کر تو میرے “دانت” ہی باہر
نکل پڑے.. گردن میں سریا آگیا.. ڈولے “پھڑکنے” لگے.. میں اتنا خوبصورت ہوں.. مجھے آج پتہ چلا.. اور میں ان خوبیوں سے بےخبر یہاں دکان
پر “جھک” ماررہا ہوں.. تف ہے سعید جان تجھ پر.. میں نے دل ہی دل میں اپنے آپ کو کوسا.. چوتھی جو کھڑی بڑے غور سے مجھے دیکھ رہی تھی..
اوپر کے دو خوبصورت دانتوں سے نچلے ہونٹ کا دباتے ہوئے بولی.. آپ واقعی بہت معصوم ہیں.. اپنے بےپناہ “پرکشش” حسن سے بالکل بےخبر ہیں..
اور آپ یہاں بولٹن مارکیٹ میں اپنے آپ کو ضائع کررہے ہیں آپ جیسا حسین اور ڈیشنگ پرسنالٹی رکھنے والا مرد تو لاکھوں میں ایک ہوتا ہے..
میں تو پہلی ہی نظر میں آپ پر عاشق ہوچکی ہوں.. بس آپ مجھے قبول کرلیں.. زندگی بھر آپ کی “باندی” بن کر رہوں گی..
اس بات پر تو میرا دل دھک دھک کے بجائے “جھٹک جھٹک” کرکے باہر نکلنے کو تڑپنے لگا..  جسم میں بجلیاں “کڑکنے” لگیں.. سیدھا
ساتویں آسمان پر پہنچ گیا.. آپ چاروں نے تو میرے برسوں کے چھپے ہوئے “جوہر” تلاش کرکے مجھ پر احسان عظیم کیا ہے.. آپ سب سے درخواست
ہے کہ آپ مجھے اپنا نمبر اور ایڈریس دیدیں.. تاکہ میں آپ کو اپنی پرکشش خوبصورتی کے روزانہ “درشن” کراسکوں.. اور آپ مجھے بطورِ باندی
نہیں بلکہ بطورِ ملکہ “تہہ دل” سے قبول ہیں.. اچانک مجھے زوردار دھماکے سنائی دیے.. غور کیا تو پتہ چلا کہ یہ دھماکے نہیں بلکہ ان خواتین کے
زوردار قہقہے تھے.. پانچویں خاتون جو کہ واحد خاتون تھیں جو مکمل حجاب میں تھیں..وہ قریب آئیں.. اور حجاب ہٹادیا.. حجاب کیا ہٹا..
میرے “رونگٹے” ہی کھڑے ہوگئے.. آنکھوں کے “ڈیلے” باہر آگئے ٹانگیں جو کہ پہلے رقص کررہی تھیں.. کپکپانے لگیں.. دل جو جھٹک جھٹک کر
باہر آرہا تھا.. بیٹھنے لگا.. بلڈپریشر جو پہلے ہائی ہورہا تھا.. ایک دم سے نیچے آگیا.. آسمان کی سیر کررہا تھا.. دھڑام سے زمین پر آگیا..
وہ کوئی اور نہیں بلکہ جہاں پناہ اہلیہ محترمہ تھیں.. جو مسکراتے ہوئے اپنی “غضبناک” آنکھوں سے مجھے دیکھ رہی تھیں.. ان چاروں سے
کہنے لگیں.. اب تمہیں معلوم ہوگیا کہ میں ان کی “لگام” کیوں کھینچ کر رکھتی ہوں.. تم لوگ ان کی روزانہ کی “مظلومانہ” پوسٹیں
پڑھ کر ان پر ترس کھاتی تھیں.. یہ صرف چہرے ہی کے شریف ہیں.. اندر سے یہ پورے عمران ہاشمی ہیں.. اور تم لوگوں کو بھی
چاہیے کہ اپنے شوہروں کی لگامیں “کھینچ” کر رکھو.. ان کی معصومیت پر کبھی بھی یقین نہیں کرو.. یہ مرد شادی کے بعد کچھ بنیں نا بنیں..
پر “ٹھرکی” ضرور بن جاتے ہیں.. چلو اب تم چاروں مل کر مجھے شرط کے مطابق تگڑا ڈنر کرادو.. اور تم بھی ساتھ ڈنر
پر چلو.. پھر گھر چل کر
  تمہارا تمہاری بےپناہ خوبصورتی کے شایانِ شان “سواگت” کیا جائے گا.. یہ کہہ کر انہوں نے سامنے رکھا آئینہ اٹھاکر میرے چہرے کے سامنے کردیا..
ذرا غور سے دیکھو.. اس میں ہمایوں سعید.. فہد مصطفیٰ.. یا شاہ رخ خان دیکھ رہا ہے.. یا “نانا پاٹیکر”.. دیکھا تو واقعی آئینے میں خوفزدہ اور
سہما سہما سا نانا پاٹیکر موجود تھا..جو اپنے عبرتناک انجام کا سوچ کر “تھر تھر” کانپ رہا تھا..

😂😂😂✌✌
Copied

Leave a Reply

NZ's Corner